یقین جائیں جو لوگ سمجھ رکھتے ہیں وہ جانتے
ہیں کہ اچھے عمل کرنے والوں کے لئے مرنا، حساب و کتاب اور آخرت کی ابدی
زندگی ، رب کا حسین احسان و انعام ہے .... ہم واقعی اس دنیا میں ہم بہت دکھ
، غم یا پریشانیاں اٹھاتے ہیں ..مگر سلام ہے ان لوگوں پر، جو بہت حوصلہ و
ہمت سے ہر حالات کا مقابلہ کرتے ہیں..بہت سی نیکیاں بغیر کسی دنیاوی فائدہ
کا سوچ کر کرتے اور اسکا انعام آخرت پر چھوڑ دیتے ہیں.... تو یہی اپنے رب
سے پیار کا اصل اظھار ہے یارو...
ہنس کر جینا ، برداشت کرنا واقعی آسان نہیں ....اپنے آپ کو اور اپنے حالات
کو بدلنا ہرگز آسان نہیں ....منفی لوگوں کا ساتھ اور باتیں سہنا بہت مشکل
مگر دوستو، یہی سب باتیں دنیاوی کھیل کا حصہ ہے....کامیاب صرف وہی ہوتا جو
کھڑا ہوتا...بار بار گر کر بھی....راستہ تلاش کرتا...بار بار بھٹک کر بھی
...اور رب کے اس کہے دل سے مان لیتا کہ " ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے" تو
جناب ، پلیز..ہمت پکڑیں....برداشت کریں ...جتنا بھی مشکل ہو...جتنا بھی
رونا آے، رو لیں مگر ہار نہیں ماننی بس...شکوہ نہیں کرنا...شکایت نہیں کرنی...حرکت
میں آنا ہے ...صرف اچھا سوچنا ہی نہیں...عمل بھی کرنا ہے...چھوٹے چھوٹے
قدموں ساتھ آگے بڑھنا ہے...
تو جناب اگر آپ بار بار ناکام ہو رہے ، بیروزگار ہیں، گھر کے حالات اچھے
نہیں، زندگی کا ساتھی اچھا نہیں ، خاندان میں کوئی پریشانی، کسی کے دور
جانے کا غم، اکیلے ہونے کا دکھ وغیرہ وغیرہ کچھ بھی ہے، بس آپ نے اپنی سی "
کوشش" کرنی ہے سیٹ کرنے کی اور نتیجہ رب پر چھوڑ دینا ہے...نہیں ملا یا دیر
سے ملا تو اس کی مصلحت.... مگر یقین رکھیں کہ آپکی کوشش، ہمت اور برداشت کا
عمل کبھی بھی ضایع نہیں جاتا...یہاں نہیں تو ، ہمیش والی زندگی میں صلہ
لازمی ملے گا ... یہ میں نہیں، رب خود کہتا ہے اور بار بار کہتا ہے ...
یقین نہیں تو قرآن پڑھ کے دیکھ لیں جناب...سمجھ آ گئی ہے تو چلو اب سب کو "خوش"
رہ کر دکھاؤ...! |