صدمہ سے باہر کیسے نکلیں؟؟

جو تکالیف اچانک ملتی یا جن کے ہونے کا تصور بھی نہیں ہوتا ان میں واقعی بہت درد ہوتا...عجیب سی بے یقینی کی کفیت ہوتی...بار بار ٹوٹنا و تڑپنا پڑتا ہے.... بس نہیں چل رہا ہوتا....قابو نہیں ہو رہا ہوتا اندر کے جذبات و احساسات پر...رونا .... خاموشی....اداسی.....دل نہ لگنا.......والی حالتیں ہمارے اندر بسیرا کر لیتی
بھول جانا اور صبر آ جانا رب کی بہترین نعمتیں ہیں...ہر انسان کی زندگی میں کئی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں...کسی کا وفات پا جانا، کسی کا دور چلے جانا ، چھوڑ جانا، حادثہ ہو جانا وغیرہ سمیت بہت سی باتیں ایسی ہیں جس سے ہر انسان کو واسطہ پڑتا ہے...

جو تکالیف اچانک ملتی یا جن کے ہونے کا تصور بھی نہیں ہوتا ان میں واقعی بہت درد ہوتا...عجیب سی بے یقینی کی کفیت ہوتی...بار بار ٹوٹنا و تڑپنا پڑتا ہے.... بس نہیں چل رہا ہوتا....قابو نہیں ہو رہا ہوتا اندر کے جذبات و احساسات پر...رونا .... خاموشی....اداسی.....دل نہ لگنا.......والی حالتیں ہمارے اندر بسیرا کر لیتی..

ان تمام حالتوں و باتوں میں تین بنیادی باتوں کا خود کو بار بار احساس دلوائیں ...پہلی کہ اگرچہ تھوڑا وقت لگتا ہیں سنبھلنے میں مگر" وقت گزر ہی جائے گا" ... دوسری کہ " صرف آپ خود ہی اپنے آپ کو بہتر و اچھی حالت میں دوبارہ لا سکتے نا کہ کوئی اور" آپکے آس پاس کے لوگ آپکو اپنی باتوں و مشورہ سے حوصلہ و سہارا تو دے سکتے مگر اس حالت سے خود آپ نے ہی نکلنا ہے...اور تیسری یہ کہ اس میں ضرور رب کی کوئی مصلحت ہے کہ جو ہوتا رب کی طرف سے ہوتا ہے تو رب ضرور بہتر بدل دے گا.

حرف آخر یہ ہے دوستو، کہ خود کو تیار رکھا کریں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے...اپنے دل کی مضبوطی کو بڑھائیں...جیسے ہم روزانہ یا ماہانہ تھوڑی تھوڑی بچت کرتے کہ کہیں مستقبل میں کام آ جائے اسی طرح اپنے مضبوط جذبوں و احساسات کو بھی حوصلے کے گلے میں جمع کرتے ہیں...رب سے ہمت و حوصلہ کی دعا مانگا کریں روزانہ کہ بعض دکھ و حادثات ہمیں مضبوط بنانے اور ایسا سبق سکھانے آتے جو آگے زندگی میں کام آنے ہوتے ہیں.

سمجھ آ گئی ہے تو چلیں شاباش...حوصلہ کریں...ہلکی سے مسکراہٹ سے آغاز کریں کہ گھپ اندھیرے والے کمرے میں چھوٹا سا زیرو کا بلب بھی مسلسل جل کر اچھی خاصی روشنی کر ہی دیتا کہ آپ کو رکاوٹیں اور راستے آسانی سے نظر آ جاتے... تو پھر اٹھیں اور صدمہ سے باہر نکل جائیں...رب بھی یہی چاہتا ہے!
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 183011 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More