پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار

 دنیا میں اس وقت معاشرتی زندگی پرسب سے زیاد ہ اثرانداز الیکٹرانک میڈیا ہو رہا ہے اور نواجوان نسل اخلاقی گراوٹ کا شکارہونے کے علاوہ دہشت گردی کی ترغیب مڈیا کے ذریعے حاصل کررہی ہے۔خوفناک فلموں میں ایسے مناظر دکھائے جاتے ہیں جن میں قتل و غارت کے طریقے بتائے جاتے ہیں ڈراموں میں باقاعدہ قتل کر کے لاش کو چھپانے اور گن کو فنگر پرنٹ سے محفوظ کیسے رکھا جاسکتا ہے ٹیلیوژن پر پوری ٹرینگ دی جا تی ہے انگریز فلمیں تو با ضابطہ طورپر دہشت گر دی کی تعلیم کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ ہرگھر میں ٹیلیوژن کے ذریعے فحاشی اور دہشت گردی کا ایک اسکول قائم ہے اورمسلسل تعلیم دے رہا ہے ۔ طرفہ تماشہ یہ ہے کہ پیمرا قوانین ہونے کے با وجود کوئی کنٹرول نہیں یوں لگ رہا کہ مغربی استعمار کے حکم پر پاکستانی قوم کو لبرل اور سیکو لر بنایا جارہا ہے یہ نہیں سوچا جارہا کہ نوجوان لبرل ہی نہیں دہشت گرد بھی بن رہے ہیں جو ملکی سا لمیت کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ٹیلیوژن پر اخلا ق باختہ پروگرام پیش کئے جاتے ہیں انڈین ڈرامے مبائل کمپنیوں کے ننگے اشتہار فیملی میں بیٹھ کر مہذب لوگ خبریں نہیں دیکھ سکتے بچوں کو قرآن پڑھنے پر بابندی ہے اور انڈین ڈراموں اور فلموں کو عام کیاجا رہا ہے حکومتیں تولبرل ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں ایسے میں خدا شناس مسلمان علمائے امت اور مثبت سوچ رکھنے والی سیاسی جماعتیں مل کر ایک بڑے پیمانے پر تحریک ختم نبوت ﷺ کی طرز پر پر امن تحریک برپا کرنے کی ضرورت ہے اگر ایسی تحریک سے قادیانیون کے ناسور کو غیر مسلم قرار دلایا گیا ہے بھٹو مرحوم جیسے لبرل سیکولر سوشلزم کا پرچار کرنے والے حکمران کو مجبور کر کے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوایا جا سکتا ہے تو فحاشی اور دہشت گردی کے ان آلۂ کاروں سے جان کیوں نہیں چھڑائی جا سکتی ۔اسی طرح ملک کی محافظ پاک آرمی جس کی ذمہ داری ہی اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے وا لے پاکستان کی ملکی سرحدوں کے علاوہ نظریاتی سر حدوں کی حفاظت ہے کو دستور پاکستان کے اندر رہتے ہوئے اس تحریک کا ساتھ دے تاکہ پاکستان کو حصول مقصد کے مطابق بنایا جائے۔اسی طرح پرنٹ مڈیا کو بھی پاکستان کی نظریاتی تشخص کے مطابق نشرو اشاعت کو ترتیب دینا چاہیئے۔
Muzaffar Bukhari
About the Author: Muzaffar Bukhari Read More Articles by Muzaffar Bukhari: 23 Articles with 33416 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.