کنواری

دیکھو تم مجھے اچھی لگتی ہو میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں...
لیکن میں تم سے شادی نہیں کرسکتی...
مانا تم ایک اچھے انسان ہو اور یقیناً مجھے خوش رکھو گے....لیکن تم ایک طلاق یافتہ شخص ہو جو پہلے ہی اپنی بیوی کو چھوڑ چکا ہے...
تم سے شادی کرکے میں دنیا والوں کو جگ ہنسائی کا موقع نہیں دینا چاہتی ... لوگ کیا سوچیں گے.... ایسی کیا لاچاری جارہی تھی جو کنواری و خوبرو دوشیزہ ہونے کے باوجود ایک طلاق یافتہ شخص سے شادی کرنے پر مجبور ہوئی....نہیں میں تم سے شادی نہیں کرسکتی...
دوسال بعد وہ میرے سامنے شادی کا پیغام لیے میری ہاں کی منتظر تھی کیونکہ اب وہ خود طلاق یافتہ بن چکی تھی....!
علی راج
About the Author: علی راج Read More Articles by علی راج: 128 Articles with 115905 views کالم نگار/بلاگر.. View More