ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں کچھ
ہی دن باقی ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا کچھ پتہ ہی نہیں کہ کون کون سے
کھلاڑی کھیلیں گے بلکہ ابھی تک تو یہ کلیئر نہیں ہو سکا کہ انڈیا جانا ہے
یا نہیں جانا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے آفیشلز کئی مہینوں سے ہر سیریز پر یہی کہتے
ہیں کہ ہماری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر نظر ہے اور اس کی تیاری کر رہے ہیں اور
اسی سلسلے میں کمبی نیشن بنا رہے ہیں اور حیرت کی بات ہے ورلڈ کپ آگیا ہے
اور کمبی نیشن نہیں بن سکا۔
اگر پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے لئے انڈیا جاتی ہے تو اچھا کھیل پیش کرنے
کے لئے کچھ تجاویز دینا چاہوں گا اگر ان تک پہنچا دی جائیں تو امید ہے
بہتری آئے گی۔
١۔ بیٹسمینوں کو ذہن سے ناکامیوں کو نکالنا ہو گا اور نئے جوش و جذبے سے
کھیلنا ہوگا۔
٢۔ ہر بیٹسمین اپنے دل و دماغ سے ہر قسم کا ڈر اور خوف نکال کر کھیلے اور
اپنی گیم پر بھر پور توجہ دے
٣۔ بیٹسمینوں کو دفائی حکمت عملی کی بجائے جارحانہ حکمت عملی اپنانی
چاہیئے۔
٤۔ اگر بیٹسمینوں نے وکٹ بچانی ہے تو ایسا صرف بالز کو روک کر نہیں کیا
جاسکتا اور اوور میڈن کھیل کر نہ کیا جائے کیونکہ اس سے اور زیادہ پریشر
آجاتا ہے بلکہ سٹرائیک کو تبدیل کرکے وکٹ بچانے کی کوشش کی جائے یعنی ہر
بیٹسمین اگر چاہے کہ وہ آؤٹ نہ ہو تو وہ سنگل کرکے دوسرے انڈ پر چلا جائے
اسی طرح ہر بیٹسمین ایسا کرے گا تو نہ صرف وکٹ رکے گی بلکہ سکورز میں بھی
اضافہ ہوگا۔
٥۔ بیٹسمینوں کو چاہئے کہ کم سے کم ڈاٹ بالز کھیلیں۔
٦۔ تمام باؤلز لائن و لینتھ پر خاص توجہ دیں۔
٧۔ تمام باؤلز وکٹ لینے کی ہر گز کوشش نہ کریں بلکہ صرف اور صرف رنز روکنے
کی کوشش کریں اس طرح نہ صرف رنز رکیں گے بلکہ مخالف بیٹسمین مجبور ہو کر
غلطیاں کریں گے اور یوں وکٹیں بھی ملیں گی۔
٨۔ رنز روکنے کے لئے بالز فیلڈنگ کے مطابق کریں اگر کسی کھلاڑی کو کسی اور
طرح بالز کر کے رنز بنانے سے روکنا ہت تو جس طرح کی بالز کرنے کی کوشش کرے
اسی کے مطابق فیلڈ ترتیب دے۔
٩۔ رنز روکنے کے لئے بالز زیادہ سے زیادہ آؤٹ سائیڈ دی آف اور آف سائیڈ پر
کرنی چاہیئے اور فیلڈ زیادہ آف سائیڈ پر رکھی جائے۔
١٠۔ اگر کسی بیٹمسین کو وکٹوں میں یا ایل بی ڈبلیو کرنے کی کوشش کرنی ہے تو
کوشش کی جائے کہ یارکر یا فل لینتھ بال کروائی جائے اور فیلڈ آف سے زیادہ
آن سائیڈ پر لی جائے ۔
١١۔ا گر باؤنسر یا شاٹ بال کروانی ہے تو کوشش کی جائے کہ لیگ سائیڈ پر یا
جسم میں نہ کی جائے بلکہ آف سائیڈ پر کی جائے تو اس کو کھیلنا کافی مشکل
ہوتا ہے اور ایج لگنے یا گیند ہوا میں اچھلنے کا کافی چانس ہوتا ہے-
درج بالا تجاویز پر عمل کرکے بہتر کھیل پیش کیا جا سکتا ہے دعا ہے کہ اگر
پاکستان کرکٹ ٹیم انڈیا جائے تو بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے۔ ہار جیت گیم کا
حصہ ہے لیکن کھیل کا مظاہرہ کرنا اصل بات ہے کہ کس قسم کا کھیل پیش کیا
گیا۔ |