بھارت میں پھیلی معاشرتی بےحسی کی ایک مثال گزشتہ روز ایک
مرتبہ پھر اس وقت سامنے آئی جب ایک بھارت کے شہر اندور کے ایک رہائشی نے
اپنی بیوی کو سوشل میڈیا پر ایک لاکھ روپے کے عوض فروخت کے لیے پیش کردیا-
30 سالہ بھارتی نوجوان دلیپ مالی نے یہ قدم قرضوں سے تنگ آکر اٹھایا- دلیپ
نے سوشل میڈیا پر اشتہار میں بیوی کی تصویر کے علاوہ اس کا مکمل بایو ڈیٹا
اور فون نمبر بھی شائع کروادیا-
|
|
تاہم خاتون کی شکایت پولیس سے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار
کرلیا-
دلیپ کا کہنا تھا کہ وہ معصوم ہے اور اس نے گزشتہ چھ ماہ سے اپنا سوشل
میڈیا کا اکاؤنٹ کھولا تک نہیں ہے اور کسی نے اس کا اکاؤنٹ ہیک کر کے یہ
حرکت کی ہے-
دوسری جانب خاتون کے مطابق دلیپ ایک کام چور انسان ہے اس نے متعدد افراد سے
قرض لے رکھا ہے جس کی ادائیگی کے لیے اس نے یہ اشتہار دیا ہے-
|