عورت سب کو چھاؤں دیتی مگر صلے میں دھوپ ملتی ہے

عورت سے متعلق ہمارے معاشرے میں بہت سے سوالات پا ئے جاتے ہیں ۔جیسے عورت کیا ہے؟ وغیر وغیرہ ۔کچھ لوگ تو عورت کو حاسد ، نا شکری ، بے وفا، لا لچی جیسے لقب سے نواز تے ہیں ۔ جبکہ بعض اسے حقیر سمجھتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ عورت چھوٹی سی پہلی ہے ۔ تاہم بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کو اس کا اصل مقام نہیں ملتا جس کے باعث اکثر اسی کی خامیوں میں بدل جاتی ہیں اور وہ مایوسی کا شکار ہوکر اپنا آیا کھود یتی ہیں اصل میں عورت سایہ دار درخت کی صورت میں سب کو چھاؤں دے کر خود دھوپ لیتی ہے ۔ وہ اس نازک کلی کی مانند ہوئی ہے ۔ جیسے پیار ، تحفظ، عزت ، توجہ اور اہمیت کی فرورت ہوتی ہے ۔ لیکن اکثریت کے حصے میں عزت کی جگہ حقارت، توجہ کی جگہ حقارت، توجہ کی جگہ نظر اندازی ، پیار کی جگہ نفرت اور غصہ آتا ہے ۔ان تمام با توں کے باوجود وہ ہی اندر سے ٹو ٹی ہوئی عورت ایک طرف ماں کی صورت میں گھنا درخت بن کر پور ے خاندان کو سایہ دیتی ہے تو دوسری جانب بیوی دکی صورت میں خو شبودار پھول بن کر گھر گھر میں خوشبو بکھیر دیتی ہے لیکن بد لے میں سا یہ دار درخت اور خوشبو دار پھول کے سو کھے پتے تک نصیب نہیں ہوتے جو ملتا ہے وہ ہے صرف مرد کی حقارت بھری نگاہ گھر میں ہو تو شوہر کی غلام با ہر ہو تو مردوں کی ہوس کا نشان ۔مرد ہمیشہ عورت کی قابلیت کے خوف میں مبتلا رہتا ہے اس کی خصوصیات اور قابلیت کو کسی صورت برداشت نہیں کرتا عزت نفس پر آجا ئے تو مضبوط عورتیں سمجھو تہ نہیں کرتیں بلکہ سب کچھ چھوڑ کر پلی جاتی ہیں ۔لیکن یہ قدم بھی ہر نفس نازک کے بس کی بات نہیں ہو تی ۔

اﷲ تعالیٰ نے عورت کو نرم دل کا مالک بنا یا ہے کہ وہ زندگی بھر اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے ۔ چاہے جواب میں اُسے ٹھکرا ہی کیوں نہ دیا جائے ۔ پھر بھی وہ بے وفا ئی کی مرتکب نہیں ہوتی ۔بڑے فخر سے عورتوں کے حقوق کے لیے آواز تک اُٹھا نے کی اجازت نہیں دیتے لیکن اسلام نے جس عورت کو مقام عزت اور اہمیت دی آج اسے بے تو قیر کیا جا رہا ہے ۔ اسلامی معاشرے کے علمبر دار سوچیں کہ اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے ۔ کیا ہمارے معاشرے نے بھی اسے وہی مقام دیا ہے ۔

 
MD Mushahid Hussain
About the Author: MD Mushahid Hussain Read More Articles by MD Mushahid Hussain: 19 Articles with 26987 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.