قیام پاکستان کا مقصداور ہمارا حال

Are we following the teachings of Islam in all spheres of life?

Pakistan ka Matlab kia

کچھ ہماری بھی سن لیں

اسلام کے نام پر بننےوالی اس مملکت خداداد کو اللہ عزوجل نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔کیا ہی اچھاہوتا کہ ہم اس ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی بنانے میں کامیاب ہوجاتے۔ اغیار کو خوش کرنے ، علم دین کی کمی اور دنیاوی مفادات کو پیش نظر رکھ کرکیے جانے والے فیصلے ہماری نسلوں کو تباہ کررہے ہیں۔ بہت کچھ بربادہوچکا مزید بربادی کا سفر جاری ہے۔ اسلامی نظریات و اقدار پر منظم منصوبہ بندی کے ساتھ کیے جانے والے حملے اہل نظر سے ڈھکے چھپے نہیں۔پاکستان کے نصاب سے اسلامی اسباق نکلوانے کے لیے پاکستان کرسچن کانگریس کی منافقانہ کوششیں باآسانی انکی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ دشمنان اسلام تقریبا ہرپلیٹ فارم استعمال کرکے مسلمانوں کے ایمان کو چھیننے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بدقسمتی سے جس ملک کو اسلامی اصولوں کے نفاذ کے لیے حاصل کیا گیا تھا آج اس ملک میں غیر مسلموں کے تہوار منانے کے لیے سرکاری سطح پر منظوری دی جارہی ہے۔
نہ سمجھو گے تو مٹ جاِو گے اے مسلمانوں
تمھاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں

حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ہولی کے موقع پر دی جانے والی چھٹی اس ملک کی نظریاتی بنیادوں پر حملہ ہے۔ یہ ملک ہم نے اس لیے توحاصل نہیں کیا تھا۔ اگر اب بھی ہم نہ جاگےتو بہت کچھ کھو دیں گے۔
Abu Saleh
About the Author: Abu Saleh Read More Articles by Abu Saleh: 2 Articles with 2550 views Curriculum Developer.. View More