بسم اﷲ الرحمن الرحیم
شائقین علم وادب اور علم دوستی کو فروغ دینے کے لیے حاصل پور کی تاریخ کا
سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ یکم ،دو اور تین اپریل2016ء کوصاف شفاف اور
شاندار انتظامات کے ساتھ الائیڈ سکول ماڈل ٹاؤن حاصل پور میں منعقد کیا گیا‘
ا س بک فیئر میں ملک بھر کے سینکڑوں پبلشر زکی ہزاروں کتابیں سجائی گئیں
‘ملک بھر سے بک اسٹال لگانے والے حاضر ہوئے اور مختلف موضوعات پر بکس پیش
کی گئیں مثلا قرآن وحدیث‘ تاریخ‘ فلسفہ‘ ادبیات‘ شاعری،نامہ نگاری‘کہانیاں․․․․․وغیرہ
جس کی افتتاحی تقریب یکم اپریل بروز جمعہ بوقت گیارہ بجے ہوئی‘ سٹیج سیکڑی
کے فرائض راقم نے ادا کئے ‘تلاوت قرآن مجید حافظ زبیر الرحمن صاحب نے
فرمائی اور نعت رسول مقبولؐ جناب ساجد امین سعیدی صاحب نے پیش کی ‘ جناب
ڈاکٹر شیخ افتخارصاحب(امیر جماعت اسلامی) ‘ جناب امجد جاویدصاحب‘سابقہ ایم
پی اے جناب صفدر گل صاحب ‘جناب رضوان بشیر کمبوہ صاحب ‘پائینیئر کے پرنسپل
محترم جناب منیز صاحب‘ جناب غلام حسین چغتائی صاحب ‘صدر پریس کلب جناب ناصر
محمود کوچی صاحب‘مرکزی پریس کلب کے وائس چیئر مین احمد علی محمودی صاحب نے
مختصر کلمات کے ساتھ علم دوستی اور کتاب دوستی پر اظہار خیال کیا اور
اختتامی کلمات عزت مآب جناب جمیل جوہر صاحب نے کہے۔
تقریب میں ہونے والی گفتگو کا خلاصہ یہ تھا :’’کہ علم انسانیت کی معراج ہے
اور علم کے حصول کے لیے کتاب لازم وملزوم ہے ‘کتاب دوستی ہی سے علم آئے گا
اور علم کے آنے سے ہی معاشرے کی جہالت ختم ہو گی اور معاشرے میں امن اور
ترقی آئے گی۔لہذا اس علم دوستی اور کتاب دوستی کا فروغ ازحد ضروری ہے اور
یہ کتاب میلہ اس سلسلہ میں ایک اہم قدم ہے جس کا کریڈٹ حمادصاحب اور عظیم
صاحب کو جاتا ہے۔‘‘
علاوہ ازیں کتاب میلہ کی تقریبات میں صحافی برادری سے‘جناب شیخ سلیم صاحب ‘
محترم میاں شعیب انجم ‘جناب شکیل صاحب‘محتر م شیخ سلیم ناصر صاحب‘ محترم
یوسف تھیم صاحب اور دیگر احباب نے بھی شرکت کی۔
کتاب میلہ کے تیسرے روزدنیا نیوز سے جناب راشد چوہدری صاحب اور ان کی مکمل
ٹیم نے بھی تمام اسٹال کا وزٹ کیا۔بکس اسٹال والوں ‘شرکاء اور لکھاریوں کے
تاثرات بھی ریکارڈ کئے۔
شہر کی کئی ایک معزز شخصیات نے بھی اس میں شرکت کی مثلاجناب آصف صاحب ‘جناب
مظفر صاحب ‘جناب عمران گورایاصاحب‘جناب حاجی اسحاق صاحب‘ جناب ارشاد
صاحب‘جناب تاج صاحب‘جناب زاہد مجید صاحب‘ جناب ملک الطاف(ایڈوکیٹ)‘ جناب
احمد حسن صاحب ‘جناب عمر شاہ صاحب(ایڈوکیٹ)‘ جناب اعجاز صاحب ‘چشتیاں سے
جناب اختر صاحب‘جناب عبد الرحمن صاحب اور بہاولنگر سے جناب صفی اﷲ صاحب۔
کتاب میلہ میں خصوصی طور پر حاصل پور کے را ئیٹرز مثلا جناب امجد جاوید
صاحب ‘احمد علی محمود ی صاحب ‘جناب حمید جاوید صاحب ‘جناب ابراہیم حسان
صاحب اور راقم کی بکس پیش کی گیئں ۔
بکس کے اسٹال کے علاوہ کتاب میلہ میں جسے شائقین نے دیکھنے میں خصوصی
دلچسپی لی وہ تھی دنیا کے 325ملکوں کی کرنسی کی نمائش جسے پاک پتن شریف سے
تشریف لائے ہوئے جناب چوہدری فضل احمدصاحب نے پیش کیا ۔
چوہدری صاحب کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت 257ملک ہیں مگر ان کے پاس اس
وقت 325ملکوں کی کرنسی موجود ہے جس میں عہد رسالت اور دور خلافت کے سکے بھی
موجود ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا میں تقریبا ساڈھے سات عرب لوگ موجود ہیں جن میں
سے تین لوگوں کے پاس سب سے زیادہ ملکوں کی کرنسی موجود ہے ‘ان میں سے ایک
انگلینڈ میں ‘دوسرا انڈیا میں اور تیسرے یہ چوہدری فضل احمد کمبوہ صاحب ہیں
۔جن کانام جلد گینیز وارلڈریکارڈ میں ہو گا۔چوہدری صاحب کا کہناہے کہ میں
اس اعزاز کے ساتھ پاکستان کا نام پوری دنیا میں اونچا کرنا چاہتا ہو اور
یہی میری اس کاوش اور محنت کا مقصد ہے۔ |