یہ محبت کیسی محبت ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ؟؟

یہ دنیا بھی محبت کے ساتھ کیا کھیل کھیلتی ہے ؟ ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں ۔ ہمیں اپنی دنیا سے کبھی فرصت ہی نہیں ملی کہ ہم اس بارے میں سوچ سکے ۔ لوگ کیسے زندگیاں برباد کر دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کاش ہم کسی کو روک سکے ۔ مگر ہم کیوں روکے گئے ؟ ہم بھی تو کسی نا کسی کے ساتھ ایسا ہی کر رہے ہوتے ہیں ۔ چاہے وہ کوئی سا بھی رشتہ کیوں نہ ہو ۔

ہم پہلے عزت دیتے ہیں ۔ توجہ دیتے ہیں اپنا قیمتی وقت کسی کے نام کرتے ہیں ۔ کسی کو پلکوں پہ بٹھا دیتے ہیں ۔ یہاں تک کہ وہ انسان بھول بھی جاتا ہے کہ دنیا کیا ہوتی ہے ؟؟ اس کا اصل روپ کیا ہوتا ہے ؟؟ اپنے کیسے پرائے بنتے ہیں ؟ ہم کیسے ایک ہی پل میں بدلتے ہیں ؟؟ مگر تب تک وہ انسان ہم میں کھو چکا ہوتا ہے وہ اپنی دنیا سے نکل چکا ہوتا ہے ۔ اسے تو دنیا صرف وہی انسان نظر آتا ہے جو اس کے ساتھ ہوتا ہے ۔ جو اس کے پاس ہوتا ہے ۔ جو اسے اپنا کہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر یہ محبت کب تک ؟؟ یہ توجہ کب تک ؟؟ یہ عزت کا بھرم کب تک ؟؟

آخر کار وہ بھی دن آجاتا ہے جب ہم بھول جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کہ یہ شخص تو ہمیں اپنی جان سے بھی پیارا تھا ۔ ہمارا جینے کا سہارا تھا ۔ ہم اس سے پیار کرتے تھے ۔ ہم اسی شخص پے مرتے تھے ۔ ہم اس کی عزت کرتے تھے ۔ مگر ُاس دن ہمیں کچھ یاد ہی نہیں ہوتا ۔ اور ہم ُاسے پلکوں سے ُاتار کر زمین پر پھینک دیتے ہیں ۔ اس شخص کو دنیا سے دھکیل دیتے ہیں جیسے کبھی ہم نے ہی کہا تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔ دنیا تو دو لوگوں میں ہوتی ہے ۔ دو دلوں میں ہوتی ہے ۔ دو روحوں دو جسموں میں ہوتی ہے ۔ جیسے پل پل ہم نے اقرار کیا ہوتا ہے محبت کا اظہار کیا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ پھر ہم ُاسی شخص سے نفرت کرنے کا دعوا کرنے لگتے ہیں ۔

بس ُاسی دن محبت کا بھرم ٹوٹ جاتا ہے ۔ اور آہستہ آہستہ ایک دن ہم ُاسے بھول جاتے ہیں ۔ ہم پھر سے کسی اور کے ہو جاتے ہیں ۔ اور بھول جاتے ہیں کہ ہم نے کوئی گناہ بھی کیا تھا ۔ مگر دل توڑنے کو آج کل گناہ کون سمجھتا ہے ؟؟؟؟ یہ تو شاید اب فرض ہے ہم پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ اب ہم اپنے فرض بھول کر اس کو نبھاتے ہیں ۔ لوگوں کے دل دکھاتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ ہم تم سے محبت کرتے تھے مگر اب نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ !

مگر اب کیوں نہیں ؟؟؟؟؟؟ اس کا جواب شاید وہ بھی نہیں دے سکتے ۔ ۔ ۔ ۔ وہ کیسے کہہ دیں کہ ہمارا دل بھر گیا ہے تم سے ۔ ۔ ۔ ۔ اب ہم کسی اور کی تلاش میں ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ یہی سب کہنے کے لیے پھر سے یہی سب کرنے کے لیے ۔ ۔ ۔ ۔ مگر سچ تو یہ ہے کہ محبت یوں نہیں ہوتی ۔ محبت تو ایک پاک جذبہ ہے ۔ جو صرف بے لوث ہوتا ہے ۔
Arooj Fatima
About the Author: Arooj Fatima Read More Articles by Arooj Fatima : 4 Articles with 6000 views https://www.facebook.com/Aroojfatimaofficiall
.. View More