چیف جسٹس صاحب پاکستان سے انتہائی ادب سے suo moto action لینے کی درخواست

جناب عالی، آپ ہی کے ایک بیان کے مطابق۱۹۶۶ء تا ۲۰۰۰ء کے تمام مقدمات کو ۲۰۱۶ء کے ماہ جون تک نمٹا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بقیہ ۰۰۰،۴۰؍ مقدمات بھی جلد نمٹائے جائیں گے۔ اﷲ سے ہماری بھی یہی دعا ء ہے کہ ان باتوں پر سختی سے عمل ہو اور انصاف جلد از جلد ہوتا ہوا نظر آئے۔

معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ عملی طور پر آپ کی سوچ کے مطابق عمل نہیں ہورہا، اسی لئے یہ درخواست کی جارہی ہے کہ خدا را سوؤ موٹو کے ذریعہ عمل کرایا جائے۔

۱)۱۳؍ اپریل کو ہائی کورٹ میں مقدمات سنے جارہے تھے کہ یکایک ایک ہلہلہ مچا ، وکیل صاحبان عدالتوں میں آئے اور اپنے کسی ساتھی وکیل کے انتقال کی خبر سنائی اور عدالت کو بند کرنے کو کہا اور دیکھتے دیکھتے عدالت کی کارروائی روک دی گئی۔ عموما ۶۰ ، ۷۰ مقدمات لگے ہوتے ہیں، متعلقہ لوگ دور دور سے ساری مصروفیات روک کر اچھی امید کے ساتھ عدالت آتے ہیں کہ شاید آج کچھ فیصلہ ہوجائے مگر سب کچھ چھٹی کی نظر ہوگیا۔ حد تو یہ ہے کہ جج صاحبان بھی یہ سب کچھ ہوتا ہوا دیکھتے ہیں اور خاموش رہتے ہیں کیونکہ وکلاء کے ساتھ پاکستان بار کونسل کھڑی ہوتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس عمل پر پابندی لگا ئی جائے ۔ اگر ایسی کوئی اطلاع موصول ہو تو عدالتوں کو مطلع کیا جائے کہ کام روک کر ۱۵؍ منٹ کا وقفہ ہو ، مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ پڑھی جائے اور اسکے بعد عدالت کا کام جاری رہے۔

۲)چیف جسٹس کے حکم پر ۶۵؍ سال سے زیادہ عمر کے درخواست گزاروں کو یہ رعایت دی گئی ہے کہ وہ اس رعایت سے اجازت لیکرفائیدہ اٹھا سکتے ہیں جسکے نتیجہ میں انکی فائل REDکہلائے گی اور انکی پیشی کا وقفہ کم ہوجائے گا۔ ہو یہ رہا ہے کہ تاریخ تو جلدی آجاتی ہے مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر انکا Serial No. کافی بعد کا لگایا جاتاہے تاکہ عدالت کے وقت میں آ ہی نہ سکے۔ نتیجہ یہ کہ بوڑھے لوگوں کو دی گئی مراعت پر عمل درآمد اس طریقہ سے روک دیا جاتاہے۔

۳) جو متاثرین شکایات کا سہارا لیتے ہیں اور چیف جسٹس ، رجسٹرار اور ڈائرکٹر ( آئی ٹی) کو اس ضمن میں خطوط بھیجتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا شاید کہ متعلقہ عملہ اسے افسران بالا تک نہیں بھیجتا۔

۴) سردی اور گرمی کی چھٹیاں بھی کورٹس میں دی جاتی ہیں جبکہ مقدمات کی تعداد اسقدر زیادہ ہے۔ کیا یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک آدھ سال اس رعایت پر قد غن لگادیا جائے تاکہ پرانے مقدمات نمٹ جائیں۔

چیف جسٹس پاکستان سے استدعا ہے کہ اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے برا ہ کرم اوپر بیان کردہ مشکلات سے نجات دلائیں۔
zafar zubairi
About the Author: zafar zubairi Read More Articles by zafar zubairi: 18 Articles with 15377 views 13 years service in Central Government Dept. i.e: Ministry of Food & Agri, Rehabilitation Ministry, Settlement Orgm, Pakistan Insurance Corp., with Co.. View More