عربی کے حوالے سے جامعہ کراچی میں تقریب

جمعیہ عشاق العربیہ اور کراچی یونیورسٹی کے اشتراک سے عربی کے متعلق ایک اہم اور پروقار مجلس۔ بقلم: عبدالرحمن صدیقی

تقریب سے خطاب اور گروپ فوٹو

مؤرخہ 20 اپریل 2016ء کو جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کی سیمینار لائبریری میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاصف سلیم کے زیرنگرانی ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصد ملک میں عربی زبان کی اہمیت اجاگر کرنے اور اس کے فروغ کے لیے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ پروگرام کی صدارت پاکستان عربک اوپن یونی ورسٹی کے روح رواں اور عربی کے معروف اسکالر اور ادیب ڈاکٹر شیخ ولی خان المظفر نے کی۔ دیگر نمایاں شرکاء میں ڈاکٹر عبدالرحمٰن یوسف (وفاقی اردو یونی ورسٹی)، ڈاکٹر شاہ فیض الابرار صدیقی (جامعہ ابو بکر)، شيخ غلام مصطفى (پروفیسر گورنمنٹ کالج)، شیخ یوسف القمر (پاکستان عربک اوپن یونی ورسٹی)، محمد منظر الباری (شعبہ عربی)، عبداللہ یوسف (سوسائٹی فار پروموشن آف عربک)، عبدالرحمٰن صدیقی (العربیہ ڈاٹ نیٹ – اردو) اور زاہد عبدالشاہد (سربراہ جمعیہ عشاق العربیہ) نے نمائندگی کی۔ مقررین نے عربی زبان کی نشر و اشاعت کے میدان میں اپنے تجربات، افکار اور عربی زبان کے اساتذہ کو درپیش مشکلات اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔ اس دوران ملک میں عربی زبان کے فروغ کے لیے اہم تجاویز بھی پیش کی گئیں جن میں عربی کو ملک کی تیسری سرکاری زبان کا درجہ دلوانے کے لیے پٹیشن پر دستخط کی عوامی مہم، عربی سیکھنے کے خواہش مند افراد کے لیے ایف ایم چینل اور ویب ٹی وی کا قیام اور دینی مدارس اور ملکی جامعات کے درمیان مشترکہ پروگرام کا اجرا شامل ہیں۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی اتفاق رائے ہوا کہ ملک میں عربی زبان کو پھیلانے کی کوششوں کو مربوط اور منظم کرنے کے لیے ہر تین ماہ بعد اس نوعیت کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے پروگرام کے منتظم شعبہ عربی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاصف سلیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی !!!۔۔۔
Dr shaikh wali khan almuzaffar
About the Author: Dr shaikh wali khan almuzaffar Read More Articles by Dr shaikh wali khan almuzaffar: 450 Articles with 877711 views نُحب :_ الشعب العربي لأن رسول الله(ص)منهم،واللسان العربي لأن كلام الله نزل به، والعالم العربي لأن بيت الله فيه
.. View More