جارجیا کے علاقے Douglasville میں واقع ایک ہوٹل کے ویٹر
نے ہاتھوں سے معذور گاہک کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا کر اس بات کو ثابت
کر دکھایا کہ “ دنیا میں انسانیت ابھی باقی ہے“- 22 سالہ Alex Ruiz نے جب
اپنے ہوٹل میں آنے والے ایک ہاتھوں سے معذور شخص کو جب کھانا پیش کیا تو اس
نے کھانا کھلانے کے لیے بھی مدد مانگی تو یہ نوجوان ویٹر وہیں بیٹھ گیا اور
بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اسے کھانا کھلانے لگا-
|
|
یہ نوجوان ویٹر آدھے گھنٹے تک اس معذور گاہک کے ساتھ رہا جبکہ اس دوران
اردگرد موجود گاہک حیرت سے یہ تمام منظر دیکھتے رہے-
Reginald Widener جو اس ٹیبل کے قریب ہی موجود تھا نے اس منظر کو اپنے
کیمرے میں قید کرلیا-
Reginald کا کہنا تھا کہ “ نوجوان ویٹر ایلکس کھانا کھلانے کے دوران مسلسل
مسکراتا رہا اور اس نے ایک لمحہ بھی کسی قسم کی اکتاہٹ کا اظہار نہیں کیا“-
|
|
Crystal Figueroa جو کہ اس ہوٹل میں ملازم ہیں اور ہوٹل کے مینجر کی بیٹی
بھی ہیں کا کہنا تھا “ میرے لیے حیران کن نہیں تھا کیونکہ ایلکس ایک عظیم
انسان ہے اور وہ ہمیشہ ہی لوگوں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتا ہے“-
|