جُڑتے ہیں خدا سے یو ں جُڑنے والے

ایک خواجہ سرا کی حقیت پہ مبنی داستان زندگی
(تحریر و ترتیب ،ظفراقبال ظفر)

یہ حقیقت پہ مبنی ایک ایسے فرد کی کہانی ہے جس نے معزز خاندان کے شریف گھرانے میں جنم لیا تووالدین نے اسے محمود انجم کا نام دیا خدا کی ظرف سے جنسی کمزوری میں مبتلا زمین پہ آیااس کے جسم میں عورت مرد کی ملی جلی کیفیت پائی گئی جسے معاشرہ خواجہ سرا کے نام سے پہچانتا ہے جسمانی طور پہ مرد اور اندرونی طور پہ عورت والی کیفیت نے اسے ،نا، مردوں میں جگہ دی نا عورتوں میں حوس کے پجاریوں کے سوا اسے کوئی پسند نہیں کرتا تھا ایسے میں والدین کی فکر وپریشانی میں اضافہ ہوا معاشرہ ان کو اُس غلطی کی سزا دے گا -

جو انہوں نے کی ہی نہیں والدین اپنی عزت میں کمی اور نظروں میں شرمندگی محسوس کرتے ہوئے معاشرئے سے عجیب سے احساس کمتری لئے خدا نے دعا گو رہتے کہ اے اﷲ تو دلوں کے حال سے واقف ہے اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں پھر بھی ہمیں معاف فرما اور ہماری عزت محفوظ فرما اس کشمکش میں ان کا عورت نما بیٹا وقت کی رفتار کے ساتھ جوان ہوتا گیا تو اس کے اثرات نمایاں ہوتے گئے محمود جوان ہوا شریف لوگوں کے طنز اور حوس کے کھیل کاشکار ہوتا ہوا اپنے جیسی مخلوق کے ہتھے چڑھ گیااور گھر چھوڑ کر منڈی بہاؤ الدین سے کراچی آگیامحمود خواجہ سرا ٹیم کے ساتھ جڑ کر ڈانس کی پریکٹس کرتے آرٹسٹ بنا یہ بائیس(22) سالہ محمود اب ہمیرا بن چکا تھا ہمیرا فنکارہ زندگی کے( 17)سال کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں اپنے فن کے مظاہرہ کی زریعہ آمدن سے اپنی ضروریات پوری کرتارہا کبھی اپنے والدین سے ملنے آتا تو مردوں کے حلیے میں آتا اور واپس اپنی رنگین دنیا میں لوٹ جاتامحمود سے ہمیرا بنے اس بچے کے والدین اس کی زندگی سے ناپسندگی کرتے ہوئے اس کی ہدایت کی دن رات دُعا ئیں کرتے
ہوئے اسی کشمکش میں مبتلا اپنے بچے کی ہدایت کی خواہش لئے دنیاسے رُخصت ہو گئے40سالہ محمود پر اپنے والدین کی موت کا گہرا اثر ہوا اور وہ جسمانی کمزوری میں مبتلا اپنے گھر کے بستر پہ اپنے ماں باپ کی خواہش و تمنا سوچتے سوچتے بلڈ پریشر میں مبتلا بے جان جسم کی کیفیت لئے موت کے احساس میں اک گہری فکر مندی کے ساتھ خوف خدا میں اپنے ماضی وحال کے متلق کئی لمحات تک سوچتا رہا اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا آخرکیا کرئے خدا سے توبہ استغفار کرتے کرتے اپنے والدین کی خواہش و تمنا جیسا بننے کے لیے خدا سے ہدایت اور معافی کے لیے گڑگڑاتا روتا رہا میرا اﷲ گنہگاروں پہ اپنی خاص رحمت رکھتا ہے اور جس کے پیچھے والدین کی دعائیں ہوں-

وہ کیسے مایوس رہ سکتا ہے خدا نے ہمیرا کے دل کی دنیا بدل دی او ر اسے محمود انجم کی زندگی جینے کی امید دی ابتدا دی اس کا دل اور دامن دھو کر ہدایت کا خزانہ عطا فرمایا-

ناچنے والا جسم نماز ی بنا میک اپ والا چہرہ سنت رسول ﷺ سے سجا محمود اب محبوب خدا ﷺ کی سنتوں کو پورا کرنے والا بنا آج چھ(6)برس سے زیادہ وقت گزر چکا ہے محمود نے کبھی خواجہ سرا زندگی میں نہیں جھانکابس اک پچھتاوئے کی سوچ سے سوچا ضرور ہے جو اسے اور بھی خدا کے قریب کرتا ہے محمود بغیر زریعہ آمدن کے اﷲ پہ توکل رکھ کرجی رہا ہے اور اپنے ماضی کے ساتھیوں سے بھی التجاہ کرتا رہتا ہے کہ تم مجھے اسٹیج پہ ڈانس کے لیے لے کر آئے میں تمہیں مسجد سے ﷲ تک آنے کی دعوت دیتا ہوں محمود نے اپنے گناہوں کا کفارا ادا کرنے کا رستہ چُنا ہوا ہے کہ لوگوں کو اﷲ سے ملانے کے لیے دین کی محنت تبلیغ ہی اب اسکی باقی زندگی کا مقصد ہے محمود نے مجھے بھی نماز کی دعوت دی اور اُمت کو یہ پیغام دیتا رہتا ہے کہ خدا نے مجھ جیسے انسان کو ہدایت دے کر دین کے کام کے لیے چُنا ہے تو مکمل جسمانی صحت رکھنے والے کیوں نہیں یہ نیک کام کر سکتے محمود اب کھاتے پیتے زندگی کی لذتوں سے مالا مال بے نمازی جو بے فکری کی زندگی گزار رہے ہیں ان کو دیکھ کر آبدہ ہو جاتا ہے محمود یہ سمجھ چکا ہے کہ جس خدا نے ساری کائنات انسان کے لیے اور انسان کو اپنے لیے بنایا ہے وہ میرے جیسے گنہگار پہ نظر کرم کرنے کے لیے کسی کا محتاج نہیں وہ دوسروں کے لیے اپنی رحمت سے پیچھے کیوں ہٹے گا ساری اُمت کے لیے دُعا گو اس انسان محمود انجم مجھ سے اتفاقی طور ملا میرے بوتیک کے ساتھ والی دوکان پر امانت واپس کرنے آیاتھا مگر وہ دوکان بند تھی تو میرے حوالے کر گیااگلے دن جب اس کی امانت میں نے دوکان والے کو دی تو اس نے لا علمی کا اظہار کر دیا کہ مجھے یاد نہیں کہ میرے کسی نے پیسے دینے ہیں مگر محمودکو نا صرف یاد تھا بلکہ فکر تھی کہ جتنی جلدی ہو سکے اس امانت کو حقدار کے حوالے کیا جائے موت کا کوئی وقت مقرر نہیں حقوق اﷲ اور حقوق العباد کی راہ پر پابندی سے گامزن محمود کو جب میں نے اپنا تعارف کروایا کہ میں جرنلسٹ ہوں -

تمہاری آپ بیتی پر کالم لکھوں گا تو اس نے تصویر لینے سے منع کر دیاکافی اصرار اور یقین دہانی کے بعد جب میں نے بتایا کہ اس کی اشاعت کا مطلب میرے جیسے بھٹکے ہوئے مسلمانوں کو خدا کی طرف لوٹ آنے کی یاد دہانی ہے کسی ایک انسان کے دل پر اثر ہو گیا تو ہماری مغفرت کا وسیلہ پیدا ہو جائے گا تب اس نے تصویر بنوائی محمود انجم سے معزرت کے ساتھ یہ حقیقت آپ تک پہنچا رہا ہوں خدا ہم سب کو اپنی رضا پر چلنے والا بنا دے ،آمین
تیرے ہی حالات سے ہے تیرا پریشان ہونا
ورنہ مشکل نہیں مشکل آسان ہونا
دوعالم پہ تیری حکومت ہو اے مسلم
تو سمجھ جائے اگر اپنا مسلمان ہونا
 
R.S Mustafa
About the Author: R.S Mustafa Read More Articles by R.S Mustafa: 41 Articles with 29739 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.