سچ ہمیشہ کڑوا ہی ہوتا ہے

سچ ہمیشہ کڑوا ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔ جو سچ بول رہا ہے اور جو سن رہا ہے دونوں کے ہی لئے ۔۔۔۔ آج کے دور میں سچ بولنا آسان نہیں ۔۔۔کون سننا چاہے گا بغیر کسی لپٹا لپٹی کے یہ کرارے سچ ۔۔۔۔۔ ہماری سماعتیں تو جھوٹ در جھوٹ کی اس قدر عادی ہوچکی ہیں کہ سچ پر بھی جھوٹ کا گمان ہوتا ہے ۔۔۔۔ ہر شعبے میں دیکھ لیجئے ۔۔۔۔ سیاست میں تو چلو جھوٹے کا ہی بول بالا رہا ہے ہمیشہ سے مگر ہماری روزمرہ زندگی بھی اسی کا سہارا لئے ہوئے ہے ۔۔۔۔ مگر میں یہاں نہ سیای افراد پر بات کرونگی اور نہ عام آدمی پر ۔۔۔۔ میں یہاں صرف اپنے صحافی برادران پر بات کرنا چاہونگی ۔۔۔ آج صحافت ایک بڑی مافیا کا روپ دھار چکی ہے ۔۔۔۔ بہت سے میڈیا سے وابستہ صحافی حضرات کرپٹ افراد سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں ۔۔۔ اگر بات بن گئی تو ٹھیک ورنہ اس افسر یا تاجر کی خبر لیک ہوگئی جناب ۔۔۔ منہ چھپاتے پھرو اب ۔۔۔۔ کیوں پنگے لئے سیدھے طریقے بھی تو تھے نا۔۔۔ آپ بھی اپنا کام کرتے رہتے اور ہمیں بھی کچھ فائدہ ہوجاتا ۔۔۔۔ صحافت کا مزاق اڑاتے یہ صحافی صحافت پر بہت بڑا بدنما داغ ہیں جناب ۔۔۔۔ شاید بہت سے لوگوں کو میری بات بری لگے لیکن بہت سے صحافی حضرات میری اس بات سے متفق بھی ہونگے ۔۔۔ جو اپنے پیشے سے مخلص ہیں جن کا ضمیر ابھی مردہ نہیں ہوا ۔۔۔ جن کا مقصد صرف حق بات کہنا لکھنا اور عام قاری تک اسے پہچانا ہے ۔۔۔۔ فی امان اللہ
farah ejaz
About the Author: farah ejaz Read More Articles by farah ejaz: 146 Articles with 230365 views My name is Farah Ejaz. I love to read and write novels and articles. Basically, I am from Karachi, but I live in the United States. .. View More