فیس بک یا دیگر سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس آج ہماری
زندگی کا ایک اہم ترین حصہ بنتی جارہی ہیں- فیس بک پر اپنے ہر قسم کے
احساسات اور لمحات کا بیان ضرور کیا جاتا ہے- تاہم جیسے کہ ہر شے میں
اعتدال ضروری ہے ویسے ہی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس
پر بھی پوسٹنگ کرتے ہوئے بھی اعتدال کا مظاہرہ کرنا چاہیے- ماہرین کے مطابق
چند مخصوص پوسٹس جو حد سے زیادہ کی جائیں وہ “احساس کمتری“ کے شکار افراد
کی علامت ہوتی ہیں- ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ سوشل میڈیا پر اپنے احساسات کا
اظہار ضرور کیجیے لیکن کسی ایک ہی رویے کو مسلسل اختیار کیے رکھنا آپ کو
لوگوں کی نظر میں مشکوک بنا دیتا ہے- وہ مخصوص پوسٹس کونسی ہیں؟ آئیے ہم آپ
کو بتاتے ہیں-
|
People with romantic
posts
ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا پر زیادہ
تر اپنے لائف پارٹنر سے متعلق پوسٹ کرتے ہیں وہ درحقیقت اعتماد کی کمی کا
شکار ہوتے ہیں- یہ لوگ اپنے رشتے کے حوالے سے خود کو غیر محفوظ تصور کرتے
ہیں اور سوشل میڈیا پر انتہائی فعال نظر آتے ہیں- ایسے افراد توجہ حاصل
کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اسٹیٹس٬ پوسٹ اور تبصرے کرتے ہیں اور انہیں
لائیک بھی کرتے ہیں- |
|
People who show off their possessions
آپ کی نظر سے بھی ایسے کئی فیس بک صارفین گزرے ہوں گے جو اکثر اپنی چیزیں
مثلاً لیپ ٹاپ اور موبائل پوسٹ کرتے رہتے ہیں- ایسے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے
کہ دنیا ان کی نئی خریداری کے بارے میں جانے کیونکہ یہ عموماً اپنی من پسند
اشیاﺀ کے حوالے سے کو تھوڑے بہت حساس ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر ان کی
چیزوں کی تعریف کرے-
|
|
People who post every little achievement
in their life
ایسے افراد جو بہت زیادہ ذاتی یا پیشہ ورانہ چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کے بارے
میں فیس بک پر پوسٹ شائع کرتے ہیں ماہرین کے مطابق درحقیقت خودپرستی کا
شکار ہوتے ہیں- ان لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ہر کوئی کسی نہ کسی حوالے سے
ان کی تعریف کرتا رہے-
|
|
People who share EVERYTHING
کچھ لوگ آپ کو ایسے بھی دکھائی دیں گے جو تقریباً ہر چیز ہی سوشل نیٹ ورکنگ
کی ویب سائٹس پر پوسٹ کر رہے ہوتے ہیں- یہ درحقیقت دوسروں کے مقابلے کچھ
زیادہ ہی لاپراوہ ہوتے ہیں اور کسی حد تک احساس کمتری کا شکار بھی ہوتے ہیں
اور اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے یہ ایسی حرکتیں کرتے ہیں-
|
|
People who constantly check-in
آپ کو فیس بک پر چند ایسے افراد بھی ملیں گے جو اپنے ہر جگہ آنے جانے کی
معلومات کے حوالے سے اسٹیس اپ ڈیٹ کر رہے ہوں گے٬ چاہے وہ کسی ریسٹورنٹ میں
جائیں٬ کسی مارکیٹ جائیں یا پھر کسی اور شہر- ماہرین کے نزدیک بہت زیادہ
ایسے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے والے افراد بھی بنیادی طور پر احساسِ کمتری کا
شکار ہوسکتے ہیں لیکن وہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ کتنی خوشحال زندگی
بسر کر رہے ہیں-
|
|