آج تک آپ یہ تو ضرور سنتے آئے ہوں گے سیلفی کے جنون نے
کسی فرد کی جان لے لی اور یہ جان خود فرد کی اپنی غلطی سے جاتی ہے لیکن
بھارت میں تو ایک ظالم شوہر نے سیلفی لینے کے بہانے اپنی جواں سال بیوی کو
ہی موت کے گھاٹ اتار دیا-
|
|
جی ہاں بھارتی شہر میرٹھ کا رہائشی آفتاب اپنی اہلیہ عائشہ اور 8 ماہ کے
بچے کو سیر و تفریح کے لیے گنگا نہر پر لے گیا جہاں اس نے نہر کے کنارے
کھڑے ہو کر بیوی کو سیلفی کے بہانے قریب بلایا اور اسے نہر میں دھکا دے دیا-
اس افسوسناک واقعے میں 22 سالہ عائشہ نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا
شوہر روتا پیٹتا تھانے پہنچ گیا اور وہاں اس نے بیان دیا کہ ڈاکوؤں نے اسے
لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اس کی بیوی کو نہر میں پھینک دیا-
تاہم جب پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا تو اس نے خود شوہر کو ہی متضاد بیانات
کی وجہ سے مشکوک پایا- اور جب پولیس نے سختی اختیار کی تو سفاک شوہر نے سب
کچھ سچ سچ بتا دیا-
|
|
پولیس کے مطابق آفتاب نے یہ قتل جہیز کے لالچ میں کیا کیونکہ آفتاب کو اس
بات کا غم تھا کہ اس بیوی جہیز کم لائی ہے اور وہ اکثر اس بات پر اس سے
جھگڑتا رہتا تھا اور ساتھ ہی مزید جہیز کا مطالبہ بھی کرتا تھا- اور اسی
بات کا بدلہ لینے کے لیے ملزم نے اپنی اہلیہ کو نہر میں دھکا دے کر اس کی
جان لے لی-
|