جس کی لاٹھی، اُس کی بھینس ۔۔۔۔!

میں ا پنے ایک دوست کے پاس گیا،وہاں اُس کے دفتر میں میرے دوست کے علاوہ ایک ’’صاحب‘‘ بھی تشریف فرما تھے۔میں ابتدائی سلام وآداب کے بعد اپنے دوست کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گیا۔وہ ’’صاحب‘‘ ہمارے بلمقابل صوفے پربراجمان تھے، کافی ویل ڈریسڈ،ماڈرن چشمے لگائے،ٹوپی کو مخصوص انداز میں جھکائے ہو ئے ، ایسے لات پر لات دھر ے بیٹھے ہوئے تھے جیسے کوئی ’’Don‘‘ہو۔میرے دوست نے میرا تعارف کرواتے ہوئے میری تعریف کے پُل ہی باندھ دئیے،میں اُن ’’صاحب‘‘ کے بارے میں جاننے کے لیے بہت بے چین تھا چنانچہ میں نے اپنے دوست سے پوچھا’’ان صاحب کا تعارف؟‘‘وہ صاحب جھٹ سے بول پڑے ’’میرا نام ۔۔۔ہے،میں فلاں جگہ کا ہوں اور میرا تعلق پاکستان واپڈا سے ہے‘‘۔جب میں نے ’’واپڈا‘‘کا نام سنا تو میرا تجسس بڑھ گیاکیونکہ مجھے ا س بارے میں چند معلومات درکار تھیں،میں نے پوچھا’’جناب!آجکل بجلی کے میٹر کی کیا فیس ہے؟ــ‘‘وہ صاحب بولے’’سرجی!م م(سوچتے ہوئے)صحیح تو معلوم نہیں مگر جناب آپ کا جو بھی کام ہو گا کروا دینگے ‘‘مین نے حیران ہوتے ہوئے ایک اور سوال کر دیا’’جنابِ محترم!آپ واپڈا میں ہیں ،مگر پھر بھی معلوم نہیں؟‘‘اُن صاحب نے پہلے نیچے دیکھاجیسے نظریں چرا رہے ہوں اور پھر تھوڑی شرمندگی محسوس کرتے ہوئے کہنے لگے’’وہ نا۔۔وہ نامُجھے ابھی دو تین ماہ ہی ہوئے ہیں نوکری جوائن کیے ہوئے،ابھی تو میں نے دفتر جا کر بھی نہیں دیکھا،ہاں تنخوہ مل جاتی ہے بس‘‘یہ سن کرمیراتجسس اور بھی بڑھ گیا،میں نے پوچھا’’گھر بیٹھے تنخواہ؟؟؟‘‘وہ صاحب بولے’’نہیں ۔۔وہ نا۔۔(ایک با اثر سیاسی شخصیت کا نام لیتے ہوئے)اُن کے ساتھ ہوتا ہوں،وہ میرے عزیز ہیں نا!اُنہوں نے ہی مجھ نوکری دلوائی تھی وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔‘‘وہ صاحب تو چلے مگر اُن کی باتوں نے میرے دل ودماغ پر بڑے گہرے نقوش چھوڑے،میں رات گئے تک سوچتا رہا کہ وطن عزیز میں نوکری کرنے کاکیا صرف یہی نام نہادمعیار اور میرٹ ہے ؟کیاعوام کے پیسوں کا ایسے ہی ضیاع ہوتا رہے گا؟کیا غریب کا بیٹا جس کی کوئی سفارش نہیں وہ بے روز گار ہی رہے گا؟ہمارے ملک کا کیا بنے گا؟کیا ہمارے ہاں صرف چہرے ہی بدلیں گے؟ کیا ہمارے ملک میں یہی قانون چلے گا:جس کی لاٹھی ،اس کی بھینس۔۔۔
Dr. Talib Ali Awan
About the Author: Dr. Talib Ali Awan Read More Articles by Dr. Talib Ali Awan: 50 Articles with 90131 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.