پاکستان سے باہر تھے کہ انڈیا کے ایک شخص کودیکھا ،جہاں سکھ،عیسائی، پنجابی،
بنگالی، مسلمان اور ہر علاقہ کا انسان بستا ہے، اس سے پوچھا آپ کہاں کے ہیں؟
اس نے بڑی تیزی سے جواب دیا۔ "I am Indian"۔ میرا ضمیر شرمندہ شرمندہ سا ہو
گیا اور میں
سوچنے لگا، اگر ہمارے کسی متوطن سے پوچھا جاتا تو جوا ب ملتا ، کہ ہمارا
تعلق فلاں صوبہ سے ہے۔بس یہیں ہماری شخصیت پارہ پارہ ہوکر رہ جاتی ہے۔
پاکستان بننے کے بعد سے کسی نے ہمارا دھارا اس جانب موڑا ہی نہیں۔
اسی جذبہ سے سرشار ہوکر چند نعرے تجویز کئے ہیں:
اخلاق سنوارو مہم
اے پاکستانی مسلمانو ۔ اگر تم چاہتے ہو کہ پاکستان ترقی کی منزلوں پر گامزن
ہو جائے اور
اور ہم سب بھائی بھائی بن کر اس گلستان کو سینچیں اور اسکے پھولوں کو دیکھ
کر دنیا والے رشک کریں
تو
ساری عصبیتوں کو دل و دماغ سے خارج کردو ۔۔۔ تم پہلے صرف مسلمان ہو اور پھر
پاکستانی،
جو کچھ کروگے پہلے اسلام کے لئے اور پھر پاکستان کے لئے۔
اخلاق سنوارو مہم
سب سے پہلے جھوٹ بولنا چھوڑدو
چاہے کتنی ہی تکلیفیں آئیں اور کتنا ہی نقصان کیوں نہ ہو
پھر دیکھنا اﷲ کی نعمتیں اور برکتیں پاکستان پر چھا جائیں گی۔ |