کبھی خود پر غور کیا ہے ؟؟

ہمارا مسلہ یہ کہ ہم زندگی بس " چاھتے ہیں" میں گزار دیتے. جو کچھ " حاصل ہے" اسی پر خوش نہیں ہوتے. عقل ہمیں تب آتی جب حاصل شدہ بھی کھو جاتا. دوسرا ہم جو ہرٹ ہوتے یا کچھ نہ ملنے پر روتے ، تو یہ سب اسی وجہ سے کہ ہم اپنی زندگی کو دوسروں کی عینک لگا کر دیکھتے ہیں. پھر ہمیں سواے محرومیوں اور احساس کمتری کےاور کچھ نظر نہیں آتا.
ارے صاحب ،لوگوں کو چھوڑئیے پہلے یہ بتائیے کہ آپ خود اپنے آپ کا کتنا ساتھ دیتے ، اپنے آپ کو کتنا وقت دیتے ہیں. کبھی مکمل تنہائی میں رہ کر خود پر غور کیا ہے؟آپ خود کتنے عظیم ، بے مثال و منفرد ہیں؟ کبھی خود کی صلاحیتوں کو جانا ، سنوارا ، آزمایا ؟ آپکے اپنے پاس قدرت کا مکمل کارخانہ موجود. . . آپ نے کبھی اپنی مشینری کو جانچا ؟ آپ اپنے آپ میں ایک مکمل نظام ، مکمل ادارہ ہیں جناب.

ہمارا مسلہ یہ کہ ہم زندگی بس " چاھتے ہیں" میں گزار دیتے. جو کچھ " حاصل ہے" اسی پر خوش نہیں ہوتے. عقل ہمیں تب آتی جب حاصل شدہ بھی کھو جاتا. دوسرا ہم جو ہرٹ ہوتے یا کچھ نہ ملنے پر روتے ، تو یہ سب اسی وجہ سے کہ ہم اپنی زندگی کو دوسروں کی عینک لگا کر دیکھتے ہیں. پھر ہمیں سواے محرومیوں اور احساس کمتری کےاور کچھ نظر نہیں آتا. اور یہی عادت ٹھیک کرنے والی ہے جناب . . ہمیں اپنی نظر سے ، اپنی سوچ و سمجھ سے اور خود کے غور و فکر سے آس پاس دیکھنا چاہیے تبھی ہم خوشیاں ، مسکراہٹیں ، سکوں ، محبتیں، کامیابی وغیرہ حاصل کر سکتے.

یاد رکھیں دوستو ، رب کی تمام نعمتیں و آسانیاں ہمیشہ آپکے آس پاس ہوتی ہیں. مسلہ صرف خود سے انکو حاصل کرنے کا ہے نہ کہ دوسروں پر انحصار کر کے. حرف آخر یہ کہ محتاجی صرف روپوں پیسوں کی بری نہیں ہوتی ، بلکہ تباہ کن محتاجی تو اپنی شخصیت ، کردار ، صلاحیتوں کو درست استعمال نہ کرنا ہے تبھی اکثر ہمیں اپنے آس پاس اچھے خاصے تعلیم یافتہ مگر خود کی صلاحیتوں سے بے خبر لوگ ، کسی کمتر سوچ ، بد اخلاق و برے لوگوں کے زیر اثر مجبور و ذلیل ہوتے دکھائی دیتے ہیں.

تحریر : جمشید
مصنف کتاب : حوصلہ کا گھونسلہ
مینٹور ، رائیٹر اینڈ سپیکر
فاؤنڈر : کلب موٹیوشن ( کنسلٹنسی)
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 183007 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More