حلال کھایا یا حلال کمایا ؟؟؟

یاد رکھیں دوستو ، مال و دولت کا زیادہ ہونا ، گھر ، گاڑی ، زمین ، جائیداد وغیرہ کا ہونا ہی کامیاب زندگی کی علامت نہیں ہوتا. حقیقی کامیابی و خوشحالی تو " اللّه سے محبت" ہونا ہے ، اس سے پکا تعلق جوڑنا ہے. جب یہ ہو تو بندہ حرام کاموں سے بچتا ، حلال روزی کماتا، اعلی اخلاق والا بنتا، اوروں کے کام آنے والا بنتا اور سب سے اھم دلی سکوں حاصل ہوتا
اگر آپ اپنے ذوق و شوق والے روزگار میں مصروف ، حلال آمدن گھر لاتے، فیملی ساتھ دوستانہ و محبتانا برتاؤ رکھتے، میٹھی نیند سوتے، دلی سکوں کے ساتھ ساتھ رب کی طرف رجوع بھی ہے اور حسب توفیق لوگوں کے کام بھی آتے . . تو جناب مسکرائیے اور خوش ہو جائیے ، ماشا اللّه سے آپ " کامیاب و خوشحال" زندگی گزار رہے ہیں.

یاد رکھیں دوستو ، مال و دولت کا زیادہ ہونا ، گھر ، گاڑی ، زمین ، جائیداد وغیرہ کا ہونا ہی کامیاب زندگی کی علامت نہیں ہوتا. حقیقی کامیابی و خوشحالی تو " اللّه سے محبت" ہونا ہے ، اس سے پکا تعلق جوڑنا ہے. جب یہ ہو تو بندہ حرام کاموں سے بچتا ، حلال روزی کماتا، اعلی اخلاق والا بنتا، اوروں کے کام آنے والا بنتا اور سب سے اھم دلی سکوں حاصل ہوتا. . بے نیازی کی کفیت ملتی. . جہاں خوشی شکرانے کا سبب بنتی وہیں پر غم و پریشانی رب کی رضا سمجھ کر ہمت و حوصلہ سے برداشت کی جاتیں.

حرف آخر یہ کہ آخر کار سب ختم ہو جاتا ہے اور باقی صرف آپ کی روح بچتی ہے اور فانی جسم سے کیے گے اعمال. . . اور اگر ان اعمال میں "رب سے عملی محبت" نمایاں ہوئی تو سمجھیں آپ سرخرو ہو گے. . سمجھ آ گئی ہو تو آس پاس کے لوگوں کو بھی بتا دیں کہ کامیابی کے سفر میں " حلال کھایا" سے ضروری " حلال کمایا" ہوتا ہے . سور و شراب سے بھاگنا مگر سود ، رشوت ، فراڈ ، بے ایمانی سے کامیاب و خوشحال ہونا ، اس چند روزہ دنیا میں آپکو وقتی عظیم تو بنا دے مگر . . . آخرت کی ہمیش زندگی میں گمنام بنا دے گا صاحب. . . ! سوچ لیں ، ابھی بھی وقت ہے.

تحریر : جمشید
مصنف کتاب : حوصلہ کا گھونسلہ
مینٹور ، رائیٹر اینڈ سپیکر
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 182988 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More