وہ چیزیں جنہیں راز رکھنا ہی بہتر ہے

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ خواتین راز رکھنے کے معاملے میں بالکل ناکام ہیں- مگر سچ بات تو یہ ہے کہ چاہے مرد ہو یا عورت٬ حضرتِ انسان کے لیے اکثر اپنی خوشی قابو میں رکھنا مشکل ہوجاتا ہے- بالخصوص ان لوگوں سے جو ہمارے قریب ہوتے ہیں- ایسے کئی لوگ جو جذبات میں آ کر اکثر اپنی زندگی کے وہ راز باآسانی دوسروں کو منتقل کر دیتے ہیں جو عموماً وہ کہنے سے گریز کرتے ہیں-

ماہرین کے مطابق ایسی کئی چیزیں اور باتیں ہیں جو راز میں رکھنا ہمارے لیے فائدہ مند ہوتا ہے اور قبل از وقت کسی کو بھی بتانے سے گریز کرنے میں ہی عافیت ہے- ایسی کونسی چیزیں ہیں آپ بھی جانیے:
 

اپنے منصوبے کسی کو نہ بتائیں:
آپ مستقبل میں کہیں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں٬ کسی یونیورسٹی میں پڑھنا چاہتے ہیں٬ یا بیرونِ ملک سفر کا ارادہ رکھتے ہیں٬ عقل مندی اسی میں ہے کہ اپنے اس قسم کے تمام منصوبے جن کا ممکن ہونا آنے والے کل پر منحصر ہو خفیہ رکھیں- وہ منصوبے جو تکمیل کے قریب ہوں صرف ان کو اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو بتائیں-


ذہانت کا اظہار ہر ایک کے لیے نہیں:
ہر جگہ اور کسی کے بھی سامنے اپنی عقلمندی اور ذہانت کے جھنڈے گاڑنے کی ضرورت نہیں- اگر آپ کو کسی کے بارے میں معلومات حاصل ہیں تو بلا ضرورت اس کا اظہار نہ کریں- صرف اس وقت اپنی بات بیان کریں جب آپ سے کسی معاملے میں رائے مانگی جائے یا آپ کی بات کی اہمیت ہو-


اپنے طرزِ زندگی کے بارے میں بات نہ کریں:
آپ کی روزمرہ کی زندگی کیسے گزرتی ہے٬ آپ کو کیا پسند ہے اور کیا ناپسند ہے؟ یہ تمام ایسی باتیں ہیں جن کا سوائے آپ کی اپنی ذات کے کسی سے کوئی تعلق نہیں- لہٰذا اس بات کا خیال رکھیں کہ بلا ضرورت کسی کے سامنے اپنے طرزِ زندگی کو موضوع گفتگو نہ بنائیں- ایسی باتیں شیخی بگھارنے میں گنی جاتی ہیں-


طرم خانی اپنے تک رکھیں:
برا وقت اور آزمائش ہر کسی پر آتی ہے- اور ہر انسان اپنی صلاحیتوں کے مطابق ان سے نبرد آزما ہوتا ہے- لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اپنی بہادری کی داستان ہر کسی کو بتائیں- آپ نے اپنی مشکل کو کیسے حل کیا ان کا تذکرہ دوسروں سے کرنا بےکار ہے- ایسا کرنے سے دوسروں کی نظروں میں آپ کی اہمیت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا-


خاندانی مسائل کا ذکر سب سے نہ کریں:
جو لوگ اپنے گھریلو مسائل کا تذکرہ دوسروں سے کرتے ہیں وجہ ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں- اس بات میں کوئی شک نہیں کہ گھر والوں کے علاوہ آپ سے کوئی مخلص نہیں ہوتا- جو لوگ آپ کے گھریلو مسائل جانتے ہیں وہ ان کو آپ کی کمزوری بنا سکتے ہیں- گھر کے باہر کے افراد کو آپ کے مسائل کا جتنا کم معلوم ہو اتنا اچھا ہے-

Reviews & Comments

To phir kehne ke liya kia rah jaya ga
By: jawaid ahmed, karachi on Sep, 05 2016
Reply Reply
3 Like
kash main ne in par amal kia hota ,yeh sab adaat mujh main hain..............aor kai dafa mujhe nuqsan hua hai...................chalo future main amal karo ga.....di ka saaf jo hua main....very nice article............
By: azeem, paklahore on Aug, 12 2016
Reply Reply
2 Like
why should we not disclose our intelligence
By: faiza naz, KARACHI on Aug, 15 2016
0 Like
keep all the things secret it will be better for you.
By: mahfuzurrehman, Karachi on Aug, 11 2016
Reply Reply
1 Like
I COULD NOT READ THE WHOLE ARTICLE.I WILL TRY, TO SUM UP ,MY EXPERIENCE.A PERSON SHOULD KEEP HIS SECRETS.IF SOME- BODY IS TRYING TO DIG OUT YOUR PRESENT-PAST-FUTURE.YOU BE CARE-FULL AND YOU BETTER PUT HIM OR HER ACROSS THE ROAD.RULE OF THUMB IS;;''NEVER DIS -CLOSE YOUR MOTHER NAME AND PROVIDE SECURITY TO YOUR BIRTH -DATE.ONE OF MY FRIEND WERE HAVING GOOD MARRIED LIFE.AN OTHER FELLA FROM PAKISTAN WAS OR MAY BE STILL IS LOOSE CANNON.HE GOT DRIVING VEHICLE INSURANCE ON MY FRIEND,SWIFE NAME.AFTER A WHILE SOME - BODY BROUGHT IN THE NOTICE OF MY FRIEND.THEN THE DISCO TOOK PLACE. I TRIED TO SHOULDER MY FRIEND,S MARRIAGE.BUT NO AVAIL,DIVORCE WAS THE SOLUTION AND ORDER OF THE FATE
By: IFTIKHAR AHMED KHAN, CALGARY ALBERTA CANADA on Aug, 10 2016
Reply Reply
3 Like
Please 1. Do not write in capital letters 2. put space after full-stop.
By: Anees, Haripur on Aug, 10 2016
3 Like
Language:    
There are a few things which are always worth keeping to yourself. Telling the world about them — however much you want to — just won’t bring you anything good. Here are five of the most crucial things we think you should always keep secret.