مصطفائی تحریک کی سلور جوبلی اور ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کی تگ و تاز

اﷲ پاک نے عشق رسول ﷺکی سرخیل تنظیم انجمن طلبہ ء اسلام کی قیادت ایک ایسے سپوت کو ایک دور میں بخشی کہ جس نے عشق رسولﷺ کی شمع فروزاں کرنے کے حوالے سے جو تگ و تاز کی اُس پر یقینی طور پر اﷲ پاک راضی ہوگا۔ یہ قیادت ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کی تھی کہ جس نے کشمیر پنجاب بلوچستان خیبر پختون خواہ میں عشق رسول ﷺ کے فروغ کے لیے طلبہء کی رہنمائی فرمائی۔پاکستان کی تاریخ میں ایسا باکردار طلب علم رہنما ء نہ ہوگا جس طرح کے کردار کی حامل ظفر نوری صاحب کی ہستی ہیں۔اِسی طرح طالب علمی کے زمانے کے بعد فلاح انسانیت کے لیے ڈاکٹر طفر اقبال نوری نے مصطفائی تحریک کا آ غاز کیا۔ یوں تو پوری دُنیا میں فلاحی سماجی تحریکیں کام کر رہی ہیں ۔ پاکستان میں عشق رسولﷺ کی سرخیل تنظیم انجمن طلبہء اسلام کے ساتھ وابستہ نوجوانوں نے 1991میں ایک عظیم سماجی فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھی جس کا مقصد بلاتخصیص مذہب ذات پات، رنگ نسل صرف اور صرف انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات سر انجام دینا قرار پایا۔انجمن طلبہ اسلام کے عظیم مشن سے وابستہ نوجوانوں نے جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کی قیادت میں مصطفائی تحریک کے سفر کا آغاز کیا۔محمد ﷺ کی محبت کے رشتے سے منسلک ہونے کی بناء پر انجمن طلبہ ء اسلام کے دوستوں نے مصطفائی تحریک کے کام کا دائرہ پوری پاکستان میں پھیلادیا۔یوں لفظ مصطفائی جسے حضرت اقبالؒ نے ایک صدی قبل اپنے اشعار میں بھی استعمال کیا تھا پاکستانی معاشرئے میں زبانِ زد عام ہوگیا ۔مصطفائی ماڈل سکول، المصطفی ویلفیر سوسائٹی، مصطفائی لنگر، مصطفائی میڈکل مشن۔وطن عزیز میں پانی کے دور دراز علاقوں میں جہاں پانی ناپید تھا وہاں مصطفائی تحریک نے کنویں کھو دوائے،پاکستان کے کونے کونے میں ہزاروں مصطفائی ماڈل سکول کا جال بچھا دیا گیا۔ 2005 کے کشمیر کے زلزلے میں لنگر کا اہتمام ، زلزلہ زدگان کی بحالی ، میڈیکل کیمپ لگائے گئے یوں بہت بڑے انسانی المیے کے لیے مصطفائی تحریک نے بھر پور کام کیا۔انجمن طلبہء اسلام سے وابستہ افراد جن میں فاروق مصطفائی،حمزہ مصطفائی،عابد قادری، غلام مرتضیٰ سعیدی،طاہر انجم، امانت زیب ،معین نوری جیسی نابغہ روزگار ہستیوں نے مصطفائی تحریک کے بینر تلے فلاحی کاموں کے حوالے سے اپنی ذات کی بجائے اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے شب وروز کام کیا۔عشق رسولﷺ سے سرشار افراد فلاح وبہبود کے کام لیے اپنی توانائیاں صف کر رہے ہیں۔تنقید کرنا بہت آسان ہے اور اکثر لوگ اپنی ذات کے حصار میں گم رہتے ہیں اور ہر کسی پر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ لیکن مصطفائی تحریک نے جس طرح فلاح انسانیت کے لیے پاکستانی قوم کو آگاہی دی ہے اِس کے نظیر ملنا مشکل ہے۔ مصطفائی تحریک کی جانب سے نبی پاکﷺ کی میلاد منانے کا بہت احسن طریقہ ہے کہ مصطفےﷺکا میلاد منانے کے لیے ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت کی جاتی ہے اور اُن کو ضروری اشیاء پر مشتمل گفٹ پیک پیش کیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ دہائیوں سے جاری ہے۔ اور اِس میں وقت گزرنے کا ساتھ تیزی آتی جارہی ہے۔عظیم صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر مصطفائی لنگر کا اہتمام ہوتا ہے جہاں پر انتہائی سلیقے کے ساتھ میز کرسیوں پر بٹھا کر زائرین کو لنگر کھلایا جاتا ہے۔یہ مصطفائی لنگر اِس عرس پاک کی پہچان بن چکا ہے۔اِسی طرح ملک بھر کے طول عرض میں ہوانے والے عرسوں کے موقع پر میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ جہاں ایمبولینس کا انتظام ہوتا ہے اور ایمرجنسی کے لیے ادویات رکھی جاتی ہیں۔ معاشرئے میں فلاح و بہبود کے مشن سے آگاہی کے لیے مصطفائی تحریک کا کردار اتنا جاندار ہے کہ اِس عظیم سماجی تحریک سے وابستہ افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے اور اِس کا نیٹ ورک پوری پاکستان ، آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں قائم ہے۔ کسی بھی تحریک کا محرک کوئی نہ کوئی اﷲ کا بندہ ہوتا ہے۔ نبی پاکﷺ کی محبت کے طفیل مصطفائی تحریک کی سرپرستی عشق رسولﷺ کے عظیم سفیر جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کرتے ہیں۔ مصطفائی تحریک کا ایک ادنیٰ کارکن ہونے پر راقم کو فخر ہے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کی فکر نے نبی پاکﷺ کے عشق کے طفیل مصطفائی تحریک کے مشن میں تگ و تاز پیدا کی ہے۔ فلاح انسانیت کے حوالے سے گذشتہ25 سالوں سے دُنیا بھر میں مصروف عمل مصطفائی تحریک کے بانی جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کو مصطفائی تحریک کی سلور جوبلی کے موقع پر انسانی حقوق کی عالمگیر تنظیم ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل کی جانب سے گورنمنٹ جامعہ ہائی سکول سرگودہا کے سابق پرنسپل جناب حسین احمد بھٹیؒ کی یاد میں اجراء شدہ حُسین احمد بھٹیؒ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈ ہر سال دُنیا بھر میں فلاح انسانیت کے حوالے سے کام کرنے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ایوارڈ کمیٹی ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،جسٹس (ر) میاں شاہد، صاحبزادہ پیر حکیم میاں محمد یوسف خان قادی نوشاہی ،ممتاز صحافی طارق اسماعیل ساگر، ممتاز شاعرہ ڈاکٹر شہناز مزمل صاحبہ پر مشتمل ہے۔دُنیا بھر کی فلاحی و انسانی حقوق کی تنظیموں نے جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کو مصطفائی تحریک کی سلور جوبلی اور حسین احمد بھٹی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔ مبارکباد کے پیغامات ارسال کرنے والوں میں مصطفائی تحریک کے امیر فاروق مصطفائی، سحر فاونڈیشن کے چیئرمین جناب افتخار غزالی، نامور ادیب معین نوری، انجمن طلبہ ء اسلام کے سابق مرکزی صدور غلام مرتضیٰ سعیدی،حافظ طارق، شمس المصطفے اسدی،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب، شعبہ فلاسفی گورنمنٹ کالج یونیورستی لاہور کے سربراہ طفیل سالک،ورلڈ کالمسٹ کلب کے چیئرمین حافظ شففیق الرحمان،پاکستان فلاح پارٹی کے مرزی رہنماؤں قاضی عتیق، امانت زیب، حبیب صدیقی، راشد گردیزی، ذیشان راجپوت،انجمن طلبہ ء اسلام کے رہنماؤں وقار شاہ، اکرم رضوی، عامر اسماعیل ، الزہر گرلز کالج سرگودہا کے ڈائریکٹر جاوید مصطفائی شامل ہیں۔
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 385502 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More