cellular companies کے پیدا کردہ مسائل

پاکستان میں اس وقت ہر بندہ موبائل فون استعمال کر رہا ہے، اور قریبا ہر دوسرا شخص ایک سے زیادہ cellular companies کا صارف بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں تمام cellular companies دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہی ہیں۔ افسوس کا مقام یہ ہے کروڑوں روپے کے پر کشش اشتہارات اور کسٹمر سروسز کے ذریعے عوام کو call, anternet and texts-messages packagesکے بارے میں اس طریقے سے بتایا جاتا ہے، کہ چند بٹن پریس کرنے سے سارا بیلنس ضائع ہو جا تا ہے۔ جب احساس ہوتا ہے کہ ہم تو ایسا چاہتے ہی نہیں تھے مگر کوئی فضول پیکج لگ گیا ہے تو ہیلپ لائن پہ کال کر کے مسلے سے آگاہ کیا جاتاہے۔ کسٹمر سروس والے خوش اخلاقی سے مسلے کا حل تو بتا دیتے ہیں مگر ضائع ہونے والے روپے واپس نہیں کرتے، جو کہ ان cellular companies کے خزانے میں جمع ہو چکے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات تو نہ چاہتے ہوئے بھی خود بخود چند پیکجز ایکٹیویٹ ہو جاتے ہیں اور موبائل استعمال کرنے والے ان ضائع ہونے والے روپوں کے لئے کچھ نہیں کر پاتے۔

حکومت وقت اور قانونی اداروں کو cellular companies کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے جو بہانے بہانے سے لاکھوں روپے لوٹ کے اپنے خزانوں میں جمع کر لیتے ہیں اور صارفین کو واپس بھی نہیں کرتے۔ جو cellular companies اپنے صارفین کی شکایات کا ازالہ نہ کریں، ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
Asma
About the Author: Asma Read More Articles by Asma: 26 Articles with 28139 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.