ماں باپ کے لاتعداد حقوق ہیں جن میں سے مختصر طورپر
30کویہاں نقل کیاجارہاہے
1۔ان کے ساتھ تواضع سے پیش آنا
2۔ان پر مال خرچ کرنااﷲ ایسے مال کاحساب نہ لے گا
3۔ان کوکسی قسم کی ایذاء وتکلیف نہ پہچانا
4۔ان کی آواز میں اپنی آوازکوبلندکرنا
5۔ان کے ساتھ نرمی سے کلام کرنا
6۔ان کی خدمت خودکرناکسی کے حوالے نہ کرنا
7۔اپنے نسب کوانہی کی طرف منسوب کرناکسی اورکی طرف نسبت کرناجائزنہیں (جولوگ
نسب تبدیل کرتے ہیں وہ اﷲ کاخوف کریں ،اپنے ماں باپ پربہتان نہ باندھیں کسی
کے نسب بدلنے سے نسب اﷲ کے ہاں نہیں بدلتاجس خاندان میں اﷲ نے پیداکیاہے
اسی میں بندے کارہنااﷲ کی توحید ہے اﷲ دوسرے خاندان میں پیداکرے اور اﷲ
کابندہ کسی دوسرے خاندان میں جائے کتنابڑاظلم وزیادتی ہے)
8۔امورمباحہ میں والدین کی اطاعت کرناخواہ وہ مشرک ہی کیوں نہ ہوں
9۔ان کی طرف محبت اورراٗفت کی نظر سے دیکھنااس پرحجِ مبرورکاثواب ہے
10۔ان کی اجازت کے بغیرحج جہاد اورطلب علم کے لیے جانا
11۔ان کی خدمت سے گریزنہ کرنا
12۔اگرچہ والدین مشرک ہوں پھربھی ان کی خدمت کرنا
13۔ان کے آگے آگے نہ چلنا
14۔ان کے سامنے مجلس میں صدرمقام پر نہ بیٹھنا
15۔ان کانام لے کر نہ پکارنا
16۔کسی کے والدین کوبرانہ کہنااسلیے کہ وہ سبب ہوگااپنے والدین کوبراکہلانے
کا
17۔ان کے اعزاء واقرباء کے ساتھ حسن سلوک کرنا
18۔ان کے احباب کے ساتھ عظمت وخدمت کابرتاؤ کرنا
19۔ ان کے انتقال پہ تکفین وتجہیز کانظم کرنا
20۔ان کی نماز جنازہ پڑھنا
21۔ان کے وعدوں اورجائز وصیت کونافذ کرنا
22۔ان کے لیے صدقہ وخیرات کرنا
23۔ ان کی قبروں کی زیارت کرنا
24۔ان کے لیے برابردعائے خیر کرتے رہنا
25۔ان کے لیے استغفار کرنااگر وہ مسلمان ہوں
26۔اگر کوئی شاعر ان کی برائی اور ہجوکرے توحتی المقدور ان کی بندش کانظم
کرنا
27۔اگر کوئی ان کی تعریف کرے توان کاحق اداکرنا
28۔ان کے ساتھ اس طرح رہناجیسے کوئی تعبدارغلام اپنے بداخلاق مالک کے ساتھ
رہتاہے
29۔حقِ خدمت میں ماں مقدم ہے
30۔حقِ احترام و عظمت میں باپ مقدم ہے (دروسِ ترمذی ج2،ص226) |