نیا پاکستان بننے والا ہے

آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کے شاید یہ ایک سیاسی آرٹیکل ہے نہیں ایسا نہیں ہے سیاست کا شوق بھی ہے اور سیاست کرنے کے طریقے بھی آتے ہیں اور آنا بھی چاہیں کیوں کہ یہ آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے،تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان صاحب کا یہ نعرہ ہے کے تبدیلی آنے والی نہیں بلکہ آ گئی ہے،بہرحال یہ سیاسی جملے ہیں تبدیلی آنے والی ہے یعنی کوئی جانے والا ہے اور کوئی نیا چہرہ آنے والا ہے ،سمجھ میں نہیں آتا قائد ِاعظم،علامہ اقبال نے جب پاکستان بنانے کے بارے میں سوچا تھا تو سب سے پہلے کہا قرآن اور سنت کے مطابق قانون بنائے جائیں ،مساوات ہو یعنی برابری کی بنیاد ہو کسی امیر اور غریب میں کوئی فرق نہ ہو مقصد آہستہ آہتہ پامال ہوتا گیا کیوں کے ہر کسی کو اپنی جائیداد بنانی ہے جہاں ملک پر کوئی مشکل آئی فوراً پلان بن جاتا ہے اب کس طرح عوام کو لُوٹا جائے ،کون سا ایسا ٹیکس ہے جو عوام پر لگایا جائے ،عوام کو اتنا مجبور کر دیا ہے کے صبح سے شام تک کمانے میں لگے رہتے ہیں شام کو اتنا تھک جاتے ہیں کے سوچنے اور کچھ کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا کے کسی ظالم کے بارے میں سوچیں اور اپنی آوازوں کو بلند کریں ،یہ آرٹیکل سیاسی نہیں ہے کسی فردِ واحد کی بات نہیں ہو رہی بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں کرپشن ہے وہاں کی بات ہو رہی ہے کہ کسی بھی ملک میں اگر آپ انقلاب کی بات کریں تو انقلاب اُس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک اُس ملک کی عوام نہ اُٹھے،یاد کریں امام خمینی کا انقلاب جب اُن کا حکم تھا کوئی بھی گھر میں نہ ہو سب سڑکوں پر آ جائیں تو مائیں اپنے گود کے بچے بھی میدان میں لے آئی تھیں آ گیا انقلاب، اب ہمیں کیسا انقلاب چاہئے ،ہمیں نہیں پتا کون کیا ہے اور نہ ہمیں یہ پتا کرنا ہے ،لیکن نیا پاکستان کیسے بنے گا یہ بات ہمیں پتا ہے کے کیا کام ہوں جس کی وجہ سے دنیا کہے کے پاکستان کی کیا بات ہے اس کا نام ہو گا تبدیلی، چہرے بدلنے سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ ملک کا نظام بدلنے سے تبدیلی آتی ہے
نیا پاکستان:
۱)Cheak and Balance(برابری کی بنیاد پر عوام اور لیڈران سب پر نظر رکھی جائے کے کون کیا کر رہا ہے)
۲)اسلامی قوانین کی پابندی
۳)تعلیمی معیاد کو بلند کیا جائے۔
۴)تعلیم کو بزنس سمجھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
۵)روٹی سستی کی جائے تا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔
۶)پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی رائے لی جائے کیوں کے آپ خود بھی عوام کی رائے سے آئے ہیں۔
۷)ٹیکسوں میں کمی کریں تا کہ قیمتیں کم ہوں اور پاکستان میں مہنگائی کم ہو۔
۸)مجرم عام ہو یا خاص سب کو سزا دی جائے۔
۹)عوام سوچ سمجھ کو ووٹ دے۔

۱۰)جہاں بھی ظلم ہو وہاں فوری ایکشن لیا جائے ۔
۱۱)غریب کی داد رسی امیر سے پہلے کی جائے۔
۱۲)بے گھر کے گھر کا کوئی مناسب انتظام کیا جائے۔
۱۳)رشوت کا خاتمہ کیا جائے اور رشوت لینے والے کو عبرت ناک سزا دی جائے۔
۱۴)ہر فرقے اور مسلک کا احترام کیا جائے اور کچھ ایسے قوانین بنائے جائیں کے تمام فرقے صرف اپنے فرقے کی خصوصیات و اہمیت بیان کریں دوسروں کو برا بھلا کہنے کی ضرورت نہ ہو(قرآن نے بھی یہی کہا ہے’’تمہارا دین تمہارے ساتھ ہمارا دین ہمارے ساتھ‘‘)
۱۵)بین الاقوامی روابط مضبوط کئے جائیں اور مسئلوں کا حل مذاکرات کے زریعے نکالا جائے۔

حضرت علی ؑ نے اپنی پوری زندگی کبھی گندم نہیں کھایا بلکہ جو کی سوکھی روٹی کھائی کسی نے پوچھا آپ گندم کی روٹی کیوں نہیں کھاتے تو انہوں نے جواب دیا جس دن ہر مسلمان میری حکومت میں گندم کی روٹی کھانے کے قابل ہو جائے گا تو میں علی ؑ بھی گندم کی روٹی کھا لوں گا۔

یہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی عزت کریں صاف رکھیں یہ بات یاد رکھیں جو قومیں اخوت اور مساوات کے قاعدے پر عمل کرتے ہیں بے شک وہی کامیاب ہوتے ہیں۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 257122 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.