عید ابھی تازہ ہے لوگوں سے ملو تو تمہیں
سننے کو یہ ضرور ملے گا ،
اس بار عید پہ ہمیں قصائی وارے میں رہا ۔
کسی سے سننے کو ملے گا بھائی اس بار تو قصائی ایسا ملا کے گوشت کا قیمہ بنا
کے رکھدیا ۔
پچھلے سال کا تجربہ بُرا رہا اس لئے اس بار ہم نے کچھ چیزیں اضافی لے لیں
تھیں۔
یار اس بار تو جانور ایسا کوئی بڑی عمر والا متھے لگا گوشت تھا کہ گلنے کا
نام نہیں لے رہا تھا ۔
اس بار شان مصالحہ کی جگہ تندوری مصالحہ۔ تندوری مصالحہ کی جگہ شان مصالحہ
وغیرۃوغیرۃ۔ اس بار ہم نے تھوڑا (different) کیا ہے
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،۔
کسی نے دبا کہ کھا یا تو میرے جیسے معدے کے مریض سے سننے کو ملے گا یار
کھانے کو بڑا جی چاہ رہا تھا پر ہولا ہاتھ رکھا ۔
کہیں یہ سننے کو نہیں ملے گا نہ ہی کوئی افسردہ دکھائی دیگا کہ بھئ ! شامی
،عراقی،افغانی ،برمی ، کشمیری،چچنیائی ،یمنی بھائیوں کی کیا حالت ہوگی ۔
ہم نے گوشت کے تکوں، کبابوں ، اور مختلف قسم کے پکوانوں سے پیٹ بھر کے کھا
لیا انہیں پتہ نہیں سوکھی روٹی بھی کھانے کو میسر آئی کہ نہیں ؟
ہم تو گوشت سے اپنی اپنی تجوریاں(فرج وفریزر) بھرتے رہے شاید وہ لاشے
اُٹھاتے رہے اور اپنے بچوں کے چیتھڑے اُٹھاتے رہے اور شاید گولے بارود کی
وجہ سے انہیں وہ چیتھڑے اُٹھانے کا موقع بھی نہ ملا ہو ۔
اے امت مسلمہ ! آج جتنا تو بے حس ہے کھبی بھی اتنا بے حس نہیں رہی۔دنیا کے
کسی کونے میں بیٹھا کوئی مسلمان تکلیف میں ہوتا تُو تڑپ اٹھتی تھی کہ میرے
پیارے حبیب ﷺ نے امت مسلمہ کو جسم واحد کے مانند قرار دیا کہ مؤمن ایک جسم
کی مانند ہے جسم کے کسی حصے کو تکلیف ہوتو پورا جسم تڑپ جاتا ہے ۔آج پوری
دنیا میں مسلمان مظلوم ہے لیکن کوئی افسردۃ نہیں ، کوئی آنسو بہانے والا
نہیں ،الا ماشاء اللہ ۔وہ بھوک افلاس سے جان سے چلے جاتے ہیں کوئی ٹھوڑی
باندھنے تک کے لئے میسر نہیں ۔انکی پکاریں ہیں کہ زمین کو ہلا رہیں مگر
کہیں سے مدد کیلئے زبانی تسلی تک دینے والا کوئی نہیں۔ مسلم حکمران ہیں کے
دھن دولت کے نشے میں لمبی چادر تان کے سوچکے ۔بے حسی کا یہ عالم ہے کہ
منبرومحراب بھی خاموش ہوچکے ۔ اللھم انصر امۃ محمد اللھم انصر امۃ محمد
اللھم انصر امۃ محمد اللھم انصر امۃ محمد اللھم انصر امۃ محمد اللھم انصر
امۃ محمد اللھم انصر امۃ محمد اللھم انصر امۃ محمد یا اللہ امت محمدیۃ کی
مدد فرما ۔ |