محرم الحرام مسلمان قوم اور پاکستان

محرم الحرام کا مہینہ مسلم امہ کیلئے قربانی اور ایثار کا درس دیتاہے اور محرم الحرام کے بابرکت ایام اور خصوصی طور پر پہلے دس دنوں میں عبادات نوافل قرآن خوانی درودوسلام کی محفلیں نوحہ خوانی اور بڑے بڑے جلوسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کے ذریعے نبیﷺ کی اولاد اور خاص طور پر ان کے نواسوں حضرت امام حسین اور امام حسن کی جانب سے مذہب اسلام کو بچانے اور اپنے نانا کے دین کو کافروں کے ہاتھوں کچلنے کی سازش کے سامنے 72تنوں کی قربانیاں دے کر مضبوط اور طاقتور مذہب کے طور پر سامنے لانے میں اپنی خدمات فراہم کیں۔ محرم الحرام کے ایام پوری مسلم امہ کیلئے ظالم کفار کے سامنے جہاد کا درس اور اپنے مذہب آخری نبیﷺ کی تعلیمات اور قرآن کے مطابق زندگی گزارتے ہوئے اسلام کو مزید آگے بڑھانے اور اﷲ اور اس کے رسولﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کا بھرپور اور واضح پیغام ہے اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو بھائی چارے محبت رواداری ایمانداری اور ماں بہن بیٹے بیٹی کالے اور گورے میں تمیز کیے بغیر ان کو الگ الگ مقام دیتا ہے اور مسلمہ امہ کے اندر رہنے والے سبھی افراد کو ان کی حیثیت کے مطابق عزت و وقار کی واضح دلیلیں فراہم کرتا ہے تاکہ مسلمان قوم دنگا فساد دہشت گردی لڑائی جھگڑوں یا پھر دیگر ایسی گھناونی حرکات سے باز رہیں کہ جن کے باعث انسانیت کی تذلیل ہو یا پھر کسی بھی انسانی جسم کو کوئی نقصان پہنچے نا صرف یہ بلکہ نبی آخرالزمان نے دنیا کے اندربسنے والی سبھی مخلوقات اور غیر مسلم افراد کے ساتھ بھی امن اور رواداری کے ساتھ پیش آنے کا درس دیا۔جبکہ آپ ﷺ کی زندگی میں جانوروں کے ساتھ شفقت بچوں سے پیار درختوں کے ساتھ شفقت جیسے واقعات ناصرف دیکھنے کو ملے بلکہ مخلوق کے سبھی حصے چرند پرند انسان اور حیوان کو اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ اور اصول بتائے قرآن پاک اور احادیث کی روشنی میں اگر قریب سے دیکھا اور جانچا جائے تو انسان کو سونے سے لے کر جاگنے تک بیٹھنے سے لے کر اٹھنے تک چلنے سے لے کر کھڑے ہونے تک کھانے پینے اور پہننے کے ایسے آداب ملتے ہیں کہ جن سے اﷲ اور اس کے رسولﷺ تو راضی ہوں گے ہی لیکن اسلام کے مطابق زندگی گزارنے سے انسانی جسم کو نہ صرف راحت ملتی ہے بلکہ اس کی بیماریاں دور ذہنی سکون ،خوش اخلاقی اور باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کی نعمتیں بھی میسر آتی ہیں۔ جنگ کا میدان ہو یا اخلاقیات کا سلسلہ سبھی زندگی کے عوامل میں وہ مسلمان جو کہ اپنے مذہب کے ساتھ لگاو رکھتا ہو کبھی نہیں ہارتا ہمیشہ فتح اور کامیابی خدا کی طرف سے اس کے ساتھ قائم و دائم رہتی ہے ۔ پاکستان کا ستر فیصد سے زائد حصہ مسلمان معاشرے پر محیط ہے لیکن بدقسمتی سے مذہب سے دوری اختیار کرنے اور مغربی کلچر کو اپنانے کے باعث پاکستانی قوم شاہد کچھ دشواریوں اور مشکلات کا شکار ہے لیکن پاکستان کی افواج اسلام کا جذبہ لیے جب بھی سرحدوں پر کفار کے سامنے آئی تو اس نے نعرہ تکبیر کی للکار سے اور خود کو شہادت سے سرفراز کرنے کیلئے جذبہ لے کر جب بھی پاکستانی فوجی میدان میں آئے تو مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں لیکن آج ہمیں بطور مسلمان ایک بار پھر واقع کربلا کو یاد کرکے اور کربلا کی شہادتوں کو اپنے ذہنوں میں بیٹھا کر اپنے فرائض کو بہتر انداز میں ادا کرنے کا جذبہ اپناتے ہوئے قرآن و حدیث کی تعلیمات حاصل کرکے اپنے مذہب اسلام کے انتہائی قریب ہونا ہوگاتاکہ نہ صرف ہم بطور مسلمان دنیا میں خود کو ایک باوقار امن پسند اور خوش اخلاق قوم کے طور پر سامنے آئیں بلکہ اپنے اندر سے غدار عناصر اور یزید کا کردار ادا کرنے والے مسلمانوں کا نام استعمال کرنے والوں کو پکڑ کر نشان عبرت بنا دیں اور خود کو ثابت کریں کہ ہم اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کے بندے ہیں اور ہمارا مذہب پوری دنیا میں محبت رواداری کے ساتھ ساتھ ظالموں کے سامنے رعب اور دبدے سے زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے۔
 
Hafiz Shahid Parvaiz
About the Author: Hafiz Shahid Parvaiz Read More Articles by Hafiz Shahid Parvaiz: 29 Articles with 18385 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.