سندھ بھر میں شراب خانے بند کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے صوبے بھر میں موجود شراب کی دکانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور ڈی جی ایکسائز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ شراب فروخت کرنے والی تمام دکانوں کو بند کروا کر دو روز کے اندر عدالت میں رپورٹ جمع کروائیں-
 

image

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ “ کون کی تحت شراب کی دکانیں پورے سال کھلی رہتی ہیں- اقلیتوں کے نام پر کوئی اور ہی کھیل کھیلا جارہا ہے جبکہ تمام شراب خانوں کے لائسنس بھی غیر قانونی ہیں-

ڈی جی ایکسائز کو عدالت نے تمام لائسنس ری کال کر کے آج ہی کے دن رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں-
 

image


ڈی جی ایکسائز کے مطابق صوبہ سندھ میں 120 شراب خانوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

The Sindh High Court (SHC) on Tuesday ordered the authorities to seal all liquor shops operating without license in the province with immediate effect. Earlier this month, the SHC had directed DG-excise and taxation department to submit the complete list of all liquor shops operating across the province. DG-excise told the court earlier today that 120 wine shops in Karachi had been issued with licenses, with 24 licenses issued in District South alone.