سعودی عرب میں ایک دولہا نے شادی ہونے کے صرف دو گھنٹے کے
بعد ہی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی- اس مختصر ترین شادی کے ٹوٹنے کا سبب
سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ “ سنیپ چیٹ “ بنی جہاں دلہن نے دولہا کے
کے منع کرنے کے باوجود اپنی شادی کی تصاویر شئیر کردی تھیں-
|
|
درحقیقت اس شادی میں طے پانے والی شرائط میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ دلہن
اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ہرگز شئیر نہیں کرے گی- تاہم دلہن نے
معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصاویر شادی کے دو گھنٹے بعد
ہی سنیپ چیٹ پر اپنی سہیلیوں کو بھیج دیں-
دلہن کا یہ عمل دیکھتے ہی دولہا نے نہ صرف شادی ختم کرنے کا اعلان کیا بلکہ
طلاق کی درخواست بھی دائر کردی۔
لڑکی کے بھائی کے مطابق “ شادی سے قبل دلہا دلہن کے درمیان ایک معاہدہ طے
پایا تھا کہ دونوں میں سے کوئی بھی شادی کی تصاویر فیس بک اور ٹوئیٹر سمیت
کسی بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ نہیں کرے گا- تاہم میری بہن اس
معاہدے کی پاسداری نہ کرسکی اور اس نے تمام تصاویر سنیپ چیٹ پر شئیر کردیں“-
|
|
دوسری جانب دولہا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ “ چونکہ لڑکی نے معاہدے کی
پاسداری نہیں کی اس لیے لڑکے کو یہ قدم اٹھانے کا حق حاصل تھا“۔
|