بھینس کے آگے بین
(Muhammad Ameer Umar Farooq, Muzaffar garh)
سو لفظوں کی کہانی |
|
لوگ اتنا سانپ سے نہیں ڈرتے جتنا تھانے
کچہری سے ڈرتے ہیں.اس بات نے سانپ کو احساس کمتری میں مبتلا کر دیا .وہ یہ
دیکھنے کےلیے کہ کچہری آخر کیا بلا ہے کل مظفرگڑھ کچہری کے ریکارڈ روم میں
گھس گیا.سپیرے نے آ کر اس کے آگے بین بجائی.ذرا کچہری والوں آگے بین بجا کہ
عوام کی فلاح کےلیے کام کریں کیونکہ انکے ظلم سے عوام پناہ مانگتےہیں. سانپ
نے سپیرے کو دہائی دی..بین ہم تیرے آگے بجاتے ہیں کبھی بھینس کے آگے کوئی
بین بجاتا ہے.سپیرے نے جواب دیا اور اسے پکڑ کر پٹاری میں بند کر دیا |
|