پردہ کرنا ہر مسلمان عورت پر واجب ہے لیکن
ہم دیکھتے ہیں کے ہمارے معاشرے میں اس کا رواج بہت ہی کم رہ گیا ہے ،آپ
نگاہ کریں شادی بیاہ وغیرہ پر،آپ نگاہ کریں مختلف دفاتر پر جہاں باقاعدہ
اُن مستورات کو جاب پر رکھا جاتا ہے جو پردہ نہیں کرتیں اور اگر کوئی
باپردہ وہاں چلی جائے تو Reject کر دی جاتی ہے یا پھر شرط رکھ دی جاتی ہے
کے بے پردہ یہاں آنا ہے اب مجبوری میں شریف النفس مستورات کو بھی جاب کرنا
پڑتی ہے ،سمجھ میں نہیں آتا کے ایسا لوگ کیوں کہتے ہیں کیا اُن کے گھر میں
ماں بہنیں نہیں ہیں کیا؟اور کچھ مستورات ایسی ہیں جو فیشن میں بے پردہ
پھرتی ہیں تا کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں تو ایسی مستورات پر اﷲ کے
فرشتے بھی لعنت بھیجتے ہیں کیوں کے اﷲ نے ہر مخلوق بنائی ہے تو سب کے
قوانین بھی بنائے ہیں اور عورتوں کا قانون یہ بنایا گیا ہے کے وہ پردہ میں
رہیں۔
ہر انسان کی اﷲ نے ایک حد بنائی ہے لیکن جب انسان اپنی حدوں سے باہر جانے
لگے تو سوائے نقصان کے کچھ نہیں بچتا ہمارے ہاں Morning Shows وغیرہ ہوتے
ہیں جس میں پردے کا خیال نہیں رکھا جاتا نہ اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کے
کون سی بات کب اور کہاں کرنی ہے ،ہمارے ہاں شادیوں میں پردے کا خیال نہیں
رکھا جاتا ہر عورت ایک سے بڑھ کر ایک Beauty parlor سے تیار ہو کر آتی ہے
کس لیے اس لئے کے وہ سب میں نمایاں نظر آئے تو اگر یہ پروگرام صرف عورتوں
کا ہو تو مسئلہ نہیں لیکن اگر
Mix Gathering ہو اور عورت اپنے میک اپ اور کھلے بالوں کو دوسرے لوگوں کو
دکھائے تو یہ جائز نہیں ہے،ایسے دفاتر جہاں پردہ کرنے میں پابندی ہو اور
عورت مجبور بھی ہو تو مجبوری میں بھی حرام کام کرنے کی اجازت نہیں ہے بلکہ
یہ سوچنے کا مقام ہے کے جب یہ دفتر والے میری مجبوری کو دور کر سکتے ہیں تو
اﷲ کی ذات میری مجبوری کو کیوں نہیں دور کر سکتی ،ایک Call Girl کا
nterview Iمیں نے
ٹی و ی پر سُنا جو کہہ رہی تھی میں نہیں چاہتی غلط کام کرنا لیکن حالات نے
مجبور کر دیا ،تو یاد رکھئے گا حالات تو پاکستان میں سب کے ہی خراب ہیں
سیاست دان پریشان ہیں،اپوزیشن پریشان ہے ،عوام پریشان ہے ،تو کیا کریں کیا
سب حرام کام کرنا شروع ہو جائیں؟اور دوسری بات انسان جتنا بھی مجبور ہو اﷲ
کبھی مجبور نہیں ہوتا آپ خلوص کے ساتھ اﷲ کو سجدہ کریں اﷲ کے ساتھ راز و
نیاز کریں پھر دیکھیں آپ کے مسئلے کیسے حل ہوتے ہیں ،لیکن آپ جتنا بھی
مجبور ہوں حرام کام کرنے کی اﷲ نے آپ کو اجازت نہیں دی ہے اور اگر آپ
مجبوری میں حرام کام کرتے بھی ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ کو اپنے خالق پر
اعتبار نہیں ہے،اپنے گناہ کو مجبوری کا نام نہیں دینا چاہئے اﷲ پر بھروسہ
رکھیں اﷲ سب کے مسئلے حل کرنے والا ہے ،اور ہر انسان کامیاب ہونا چاہتا ہے
اور عورتوں کی کامیابی اُن کے پردے میں ہے بے پردگی میں نہیں کس کو آپ اچھی
لگیں اور کس کو بری یہ سب دنیا میں ہی رہ جائے گا آپ کو کفن کے پردے میں اﷲ
کے پاس جانا ہے سوچیں کس منہ سے اﷲ کے پاس جائیں گی اﷲ کو راضی کر کے یا
ناراض کر کے۔
صرف احساس ِ ندامت اک سجدہ اور چشمِ تر
اے خدا کتنا آساں ہے منانا تجھ کو
|