یوں تو بھارت میں شاہانہ شادیاں کوئی نئی بات نہیں لیکن
حالیہ ایک اربوں روپے کے خرچ سے سرانجام پانے والی انتہائی پرتعیش شادی نے
پورے بھارت کو غصے میں مبتلا کردیا ہے- یہ شادی بھارت کی ایک کاروباری
شخصیت اور سابق وزیر جاناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی تھی-
|
|
اس شادی پر پانچ ارب انڈین روپے جو کہ تقریباً ساڑھے سات کروڑ ڈالر بنتے
ہیں کی رقم خرچ کی گئی ہے- اور اتنی بڑی رقم شادی پر خرچ کرنے پر سابق وزیر
کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کو سونے کی پلیٹوں والے دعوت نامے بانٹے گئے
جبکہ شادی کی مختلف تقریبات میں بالی ووڈ کے ستاروں نے اپنی پرفارمنس کا
مظاہرہ بھی کیا-
|
|
انڈین میڈیا کے مطابق دلہن کی ساڑھی کی تیاری پر 17 کروڑ روپے کی لاگت آئی
جبکہ دلہن کے زیورات پر 90 کروڑ روپے خرچ ہوئے-
ریڈی کا کہنا ہے کہ “ میں نے اپنی بیٹی کی شادی پر خرچ ہونے والی رقم
بینگلور اور سنگاپور میں اپنی جائیداد کرائے پر دے کر حاصل کی ہے اور تمام
ادائیگیاں بھی 6 مہینے قبل ہی کردی گئی تھیں اور اس کے باوجود لوگوں کی
جانب سے سوشل میڈیا پر مجھے تنقید کا ناشانہ بنایا جارہا ہے“- |