سوشل میڈیا پر چند رویے آپ کے تعلقات خراب کرسکتے ہیں

ہمارے ہاں مختلف سماجی روابط کی ویب سائٹس مثلاً فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، لنکڈ وغیرہ کا استعمال بہت تیزی سے پھیل رہا ہے- اس پھیلاؤ کی وجہ سے آج ہم اپنی روزمرہ زندگی کا بیشتر حصہ آن لائن رہ کر گزار رہے ہیں- اگرچہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کے فوائد بھی ہیں لیکن ہمارا سوشل میڈیا پر بے انتہا وقت صرف کرنے والا رویہ ہمارے لیے نقصانات کا سبب بن رہا ہے- ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی سوشل میڈیا کے حوالے سے اختیار کی جانے والی عادات یا رویوں کا جائزہ لیں کیونکہ چند رویے ہمارے تعلقات کو برے اثرات مرتب کرسکتے ہیں-


سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار
بعض اوقات لوگ کسی عزیز٬ رشتے دار یا دوست کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کھلے عام سوشل میڈیا پر تبصروں اور پوسٹ کی صورت میں کرنے لگتے ہیں- لیکن یاد رکھیں اس عمل سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ اس طرح آپ خود ہی مذاق کا نشانہ بن سکتے ہیں جبکہ آپ کے تعلقات ان لوگوں سے مزید خراب ہوسکتے ہیں- اس لیے آپ اپنے غصے کو کھلے عام سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر شئیر کرنے سے گریز کیجیے-

image


سوشل میڈیا کا استعمال کیوں؟
اس سوال کا جواب آپ کے لیے جاننا انتہائی ضروری ہے کہ آپ آخر سوشل میڈیا کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟ سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کا جائزہ ضرور لیں کہ یہ آپ کو کوئی فائدہ پہنچا رہی ہیں یا پھر وقت کا ضیاع ہے؟ ان ویب سائٹس پر ایک محدود وقت صرف کریں اور لوگوں کی موجودگی میں سوشل میڈیا کے استعمال کے بجائے لوگوں سے بات چیت کرنے کو ترجیح دیں- کہیں ایسا نہ ہو سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بھی آپ کو کوئی فائدہ نہ پہنچائے اور آپ اپنے دوستوں سے بھی دور ہوجائیں-

image


بغیر اجازت تصاویر کی شئیرنگ
اکثر صارفین میں یہ عادت پائی جاتی ہے کہ وہ ہر خاص موقع کی تصویر ضرور سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں جس میں بعض اوقات نہ صرف وہ خود بلکہ ان کے دوست یا رشتہ دار بھی دکھائی دے رہے ہوتے ہیں- لیکن اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ پہلے اپنے ان دوست احباب سے اجازت طلب کرلیں جو تصویر میں آپ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں- کیونکہ ممکن ہے آپ تو اپنی تصویر شئیر کرنا پسند کرتے ہوں لیکن آپ کے دیگر دوست احباب سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کرنے کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار ہوتے ہوں- بغیر اجازت ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنا آپ کے تعلقات کو متاثر کرسکتا ہے-

image


اپنی ذاتی معلومات شئیر نہ کریں
بعض سوشل میڈیا صارفین اپنے ہر لمحے کی معلومات کو سوشل میڈیا پر ضرور اپ ڈیٹ کرتے ہیں٬ مثلاً اس وقت وہ کہاں ہیں؟ کس دوست یا عزیز کے ساتھ ہیں؟ یا پھر کیا کر رہے ہیں؟ یاد رکھیں کہ اس طرح اپنی ذاتی معلومات کا کھلے عام اظہار آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور یہ نقصان صرف آپ کو ہی نہیں آپ کے دوست یا عزیز کو بھی پہنچ سکتا ہے جس کی وجہ آپ بن سکتے ہیں؟ اس لیے اپنے تعلقات کو ترجیح دیں نہ کہ سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کو-

image


اعتدال کی ضرورت ہے
سوشل میڈیا پر وقت ضرور صرف کریں لیکن ایک حد سے زیادہ نہیں- سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت صرف کرنا نہ صرف وقت کا ضیاع ہے بلکہ لوگوں سے دوری کا سبب بھی بن سکتا ہے- تاہم ہم یہ بھی نہیں کہتے کہ اس کا استعمال مکمل طور پر ترک کردیں کیونکہ یہ بھی معلومات میں کمی واقع ہونے کا سبب بن سکتا ہے- آپ کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر وقت صرف کرنے حوالے سے اپنی زندگی میں اعتدال قائم کریں اور اس کے لیے دن کا صرف ایک مخصوص حصہ مختص کریں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

This isn’t the first article you’ve read about the effect social media has on relationships, and it won’t be the last. I believe this one might be different than the others. Unlike the otherwise ubiquitous consensus that “social media isn’t the problem, you’re the problem,” I am posing the exact opposite. I think social media did ruin your relationship, and I’m about to tell you why.