کالی بھیٹر کی فریاد

اکثرھم سب بچپن سے کالی بھیٹر کے بارے سنتے آرھے ھیں. فلاں جگہ کالی بھیٹریں موجود ھیں.ان کالی بھیڑوں کی وجہ سے محکموں اور اداروں کی تباھی اور کرپشن کی خبریں میڈیا میں آتی رھتی ھیں. ایسی خبریں بچپن سے ھم سب پڑھتے اور سنتے آرھے ھیں. مجھے خواھش رھتی تھی کہ دیکھا جائے کہ کالی بھیڑ ھے کیا چیزجورشوت بھی کھاتی اور کرپشن بھی کرتی ھے.ذھن میں طرح طرح کے خیالات اور شکل صورت کے نقشے ابھرتے رھتے تھے. جیسے چاند پر چرکھ کاتنے والی بڑھیا . خیر بالاآخرمیرا آمنا سامنا کالی بھیٹر سے ھوگیا.کالی بھیٹرکوا پنےسامنے پاکرخوشی بھی ھوئی جس کودیکھنے خواھش تھی وہ میری نظروں کے سامنے ھے.اس کو دیکھ کر شدید حیرانی بھی ھوئی کہ یہ وہ کالی بھیڑ ھے جس کا میں نے سن رکھا ھے.میں ڈرتے ڈرتے حوصلہ کرتے ھوئے سوال کیا.ڈر اس لئے رھا تھا جو بڑے ادارے تباۀ کر چکی ھے تواس کالی بھیٹر کے آگے کیا چیز ھوں.میں نے کہا آپ ھی کالی بھیڑ جومشہور بھی ھے اور بدنام بھی ؟وہ غصے بولی میں مشہور ھو پر بدنام نہیں. کیا بظاھر مجھے دیکھ کے لگتا ھے کیا میں ادارے تباہ کر سکتی ھوں. میں سوچا اتنی بڑی کرپشن کنگ ھے اس نے ادارے اور ملک کو تباہ کیا ھے. تو آج موقع ھے کیوں نا اس کو دبوچ لو لگ ھاتھوں حکومت سے انعام اور عوام شاباش وصول کروں گا.میں نےفٹ سے اس کو دبوچ لیا. اس نے کہا مجھے چھوڑ دو میں بھی قابو رھا اور اس کہا آج تمہیں بتانا پڑے گا کہ تم نے کونسے ادارے اور پیشے کو تناہ کیا ھے. کیا تم جعلی ادویات بیچ کر انسانی زندگیوں سے کھیلنے والی کالی بھیڑ ھویا پھر قوم کے بچوں کوزیوار تعلیم سے آرستہ کرنے والے محکمہ کو تباہ کرنےوالی ھو یا پھر پولیس واپڈ پی آئی اے ریونیو جنگلات نادرا پاسپورٹ سٹیل مل اور ایسے بہت سارے ادارے ھیں کیا ان سب کو تباہ کرنے والی کالی بھیڑ ھو یا پھر سیاست کے میدان میں آکر منی لانڈرنگ کر کے پانامہ میں آف شور کمپنی بنانے والی بھیڑ ھو یا ٹیکس چور سرمایہ دار انڈسٹریل والی کالی بھیڑیا پھر کرکٹ کے میدان میں چند پیسوں کی خاطر میچ فکس کر ملک کو ھرانے والی کالی بھیڑ ھو یا پھر یا پھر منشیات فروخت کر کے قوم کو تبا کرنے والی کالی بھیڑھو یا پھر نائقص سرکاری کاموں میں لگانے والی کالی بھیڑ ھو. اب پتہ نہیں میں تمہیں کونسی کالی بھیڑ سمجھو آچ کل توزندگی ھر شبعے تو پائی جاتی ھے. اب تم ھی خود بتاؤ کہ تم کوکونسی والی کالی بھیڑ . اس نے کہا آپ نے سب کچھ کہا ان میں سے کوئی بھی نہیں ھے.بلکہ اک عام سی کالی بھیڑ ھوں . اور بھیڑوں نایاب قسم کی بھیڑ ھوں.میری کیا جرات جو اتنے جرم کرسکوں. مجھے تو جس مالک نے پالا ھے.میں تو اس کی فرما بردار ھوں لیکن جن کالی بھیڑوں کاآپ ذ کررھے ھیں وہ تواپنے پیدا کرنے والے مالک کی نافرمان ھیں. ھاں یہ بات ضرور ھے کہ میں کالی ھوں میں بہت کم تعدار میں پائی جاتی ھوں. وہ والی تو اندر سے کالی ھوتی ھے اور میں اندر سے بلکل ایسی نہیں میرا اندر صاف میں ان کی طرح اندر سے کالی نہیں ھوں.میں تو نصیب پر یقین رکھتی ھو جومل جائےاس پر شکر ادا کرتی ھوں وہ تو علم اور عقل کے باوجود حرام کھاتی ھے.وہ تو اپنے دیے پر شکر ادا کرنے بجائے حرام طریقے سے حصول رزق میں لگی رھتی ھے. ھاں میں اصلی والی کالی بھیڑ ھوں جس پر مجھے فخر ھے میری اپنی اک پہچان ھے.میں جہاں بھی ھرکسی کو آسانی سے نظر آتی ھوں.وہ تو کسی کو نظر نہیں آتی ھے.جب وہ کالی بھیڑ کسی کو ٹکرمارتی ھے تو پتہ چلتا ھے اچھا یہ ھے کالی بھیڑ . بس میں آپ انسانوں سے ایک فریاد کرتی ھوں کہ میں اصلی کالی بھیڑ ھوں مجھے ان گندی کالی بھیڑوں سے ناملائیں. ان کی وجہ سے ھماری بدنامی ھوری ھے آپ ان کو کالی بھیڑ کی بجائے کوئی نام دیں.میں کہا پھر ان کو کیا کہیں اس آپ لوگ کی مرضی جو نام دیں پر ھمیں بخش دیں آپ کا احسان ھو گا.بالاآخر میں نے کالی بھیڑ کو چھوڑ دیا اور میں سوچا مجھ جیسے عام بندے کا کام نہیں کالی بھیڑ کو پکڑنااگرھم کالی بھیڑ کو پکڑ بھی لیں تو ھمیں انصاف اور اس کو سزا دالوئیں تو کیسے وھاں پر پھر ھمارا واسطہ اک اور کالی بھیڑ پڑتا ھے جو اپنی بہین کو بچانے کی بھر پور کوشش کرتی ھے. شاید شارخ خان نے ان کے کہا ھے کالی بھیڑ کو پکڑنا مشکل ھی نہ ممکن ھے
Abdul jabbar khan drishak
About the Author: Abdul jabbar khan drishak Read More Articles by Abdul jabbar khan drishak: 151 Articles with 144697 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.