مجھے کوئی بھی عزت نہیں دیتا پارٹ ٹو

جب آپکو پتہ ہو کہ آپ جس کو جانتے ہیں وہ فلاں فلاں موضوع پر بات نہیں کرنا چاہےگا کمفرٹیبل نہیں ہوگا تو زبردستی بات کرنے کی بجائے اسی موضوع پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپکوئی ایسا موضوع ڈھونڈ لیں جس پر بات کرنا آپ دونوں کو ہی پریشان نہ کرے۔
بات ہو رہی تھی عزت و بے عزتی کے مسئلوں کی جس میں آج کے دور میں لوگ الجھ ذیادہ رہے ہیں اور اسکے حل کے لئے کچھ بھی سب سے کم کر رہے ہیں۔ اسکا پہلا حصہ آپ نے پڑھا میں نے خود ہی دو حصوں میں بانٹ دیا کہ "ہضم" کرنا آسان رہے گا۔
آپکے تاثرات، بلانے کا طریقہ ، بات چیت کرنے کا طریقہ، کردا ر اور عزت سے پیش آنے کا انداز اچھا ہے تو پھر بھی چند ایک مصالحے ہمیں مزید ڈالنے ہوتے ہیں
6. egoistic vs. politeness
ایسا انسان جو ہمیشہ اکڑتا ہی نظر آئے اور بات نہ کرنے کا روادار ہو اور اسکو سلام کر بھی لیا جائے تو سوچ سوچ کر بھی سلام کا جواب نہ دے بلکہ گھور کر ہی دیکھے۔
ایسے انسان کو اکڑو تو کہیں گے ہی ساتھ میں اگلی دفعہ بلاتے ہوئے درجن بار سوچیں گے بھی
ہم انسانوں کے دماغ میں ہر شخص کی ایک فائل ہوتی ہے اور ہر انسان کیسا رویہ اور طریقہ رکھ رہا ہے وہ واقعات اسکی فائل میں محفوظ ہوتے رہتے ہیں۔ جب بھی ہم سامنے والے سے کوئی معاملہ کرنے لگتے ہیں تو سامنے والے کی فائل پہلے کھلتی ہے اور ہمارے پاس معلومات آتی ہیں کہ اسکے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔
اسی لئے آپکے ساتھ دوسروں کی شائستگی اور اکڑ کا انحصار اسی بات پر ہے کہ پہلے آپ کی کس طرح کی فائل سامنے والے کے دماغ میں موجود ہے۔
7. Help me
ہم میں سے کوئی بھی انسان اس طرح کے انسان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا جو کہ ہر وقت دکھڑا روئے اور غم ہلکا کرنے کے لئے کسی کا کاندھا ڈھونڈتا رہے ایک ریسرچ کے مطابق
جب ہم کسی سے بات بھی نہ کریں مگر اسکی طرف دیکھیں چاہے مسکرا کر چاہے گھور کر تو اچھے ہوں یا برے لیکن جزبات ایک سے دوسرے کو ٹرانسفر ہوتے رہتے ہیں۔ مطلب مسکرا کر دیکھے جانے پر آپ بھی مسکراہٹ بانٹیں گے اور آگے بھی پھیلائیں گے
کیونکہ ہم آگے بھی ان جز بات کو ٹرانسفر کرتے رہتے ہیں۔
جب ہم خود اندر سے مضبوط نہیں ہوتے اور اپنے اوپر لوازمات لاد کر خود کو مضبوط ظاہر کرتے ہیں اور دوسروں سے اپنی عزت کروانا چاہتے ہیں یا تعریف چاہتے ہیں یا زبردستی متاثر کرنا چاہتے ہیں تو سامنے والے کو یہ بات محسوس ہو جاتی ہے۔
ظاہر ہے پھر سامنے والا تو آپ سے بات نہیں کرنا چاہے گا کیونکہ اسطرح وہ دباؤ میں آجاتا ہے کہ جزباتی کمزور انسان کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا بات کی جائے کیا نہ کی جائے
سو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خود کو جزباتی مضبوط سب سے پہلے بنائیں
8. Circle of freedom
ہم میں سے ہر انسان کا ایک آزادی کا دائرہ ہے سو اس دائرے کے اندر رہیں اور سامنے والے کے دائرے میں نہ گھسیں ۔
جب آپکو پتہ ہو کہ آپ جس کو جانتے ہیں وہ فلاں فلاں موضوع پر بات نہیں کرنا چاہےگا کمفرٹیبل نہیں ہوگا تو زبردستی بات کرنے کی بجائے اسی موضوع پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپکوئی ایسا موضوع ڈھونڈ لیں جس پر بات کرنا آپ دونوں کو ہی پریشان نہ کرے۔
کیونکہ بہت سے لوگوں سے دوسرے بہت سے لوگ اسی لئے بچتے ہیں کہ جی یہ بندہ بہت ذاتی سوال کرتا ہے بہت پرسنل ہونے کی کوشش کرتا ہے آج تو خاص طور پر ہر انسان اپنے حوالے سے کچھ نہ کچھ چھپانے اور وہ جیسا نہیں ہے ویسا خود کو دکھانے میں لگا رہتا ہے۔
9. Practice of smile
آپکے تاثرات اچھے ہوں مگر مسکراہٹ کم کم ہو تو بھی بات نہیں بنے گی
اب مسکراہٹ کا عالمی دن بھی ہمیں سی لئے منانا پڑ رہا ہے کہ ہم مسکرانا تک بھی بھولتے جارہے ہیں سو مسکرانا سیکھیں۔ مسکراہٹ آپکی شان بھی بڑھاتی ہے اور آپکے تعلقات بھی
10. Leave it
زندگی میں کسی بھی بات کو اتنا مسئلہ نہ بنائیں کہ آپکی زندگی کی نارمل روٹین متاثر ہونے لگے۔ ملیں جلیں بس ٹھیک ہے۔
لیکن دوسروں کو متاثر اور اپنے زیر دست نہ کریں۔ توازن میں ہی زندگی کی خوبصورتی ہے سو سب کچھ اپلائی کریں مگر نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔ آپ نے بیج ٹھیک ڈالا اور نشوونما ٹھیک کی تو بے شک وقت آنے پر پھل بھی خوب میٹھا ملے گا۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 292971 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More