جادو کا توڑ قسط ١

بعض لوگ جادو خواہ کسی بھی قسم کا ہوں اس پر یقین نہیں رکھتے( ان لوگوں میں بھی شامل تھی مگر جب میں خود جادو کا شکار ہوئی تو پھر میری سوچ بدل گئی تھی) اور بعض لوگوں کو دیکھ کے لگتا ہے جیسے وہ اس دنیا میں آئے ہی اس کام کے لیے ہیں- ان کے ہر کام جادو سے شروع ہوتے ہے اور جادو پر ہی ختم ہوتے ہے ایسے لوگ جو کسی تعویز ، کسی قبر، کسی مزار ، کو وسیلہ بناتے ہیں تو الله پاک ان کو ان ہی کے حوالے کر دیتے ہے- جادو کرنا بیت سخت گناہ ہے- بہت سے لوگ جس پر اگر جادو ہو جائے تو وہ اس جادو کے توڑ کے لیے الله پاک کے پاک کلام کے بجائے عاملوں کے عملیات کے چکروں میں پڑ جاتے ہیں - ان کو اگر معوذ تین ( معوذتین سورہ الفلق اور سورہ الناس کو کہا جاتا ہے یہ دو سورتیں جادو کے توڑ اور ہر قسم کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے ہیں) کے بارے میں بتایا جائے تو وہ فورا مایوس ہو جائے گا کہ مجھے کوئی بڑا علاج ہی نہیں بتایا یا کسی بڑے عامل کے بارے میں ہی بتا دیتے- اس کی جگہ اگر آپ اس کو چند تعویز دیں کہ ان کو یوں کپڑے میں بند کر کے موم لگانا ، کسی چراغ میں جلانا، پھر دریا میں بہانا، اس سے وہ بہت خوش ہوگا کہ اب ٹھیک علاج بتایا ہے الله رب العزت کا عظیم کلام تو مسلمانوں کی نظر میں کچھ نہیں- اور الٹے سیدھے نفسیاتی شعبدوں کو وہ بہت بڑی طاقت سمجھتے ہیں- حلانکہ دنیا بھر کے عاملوں کے عملیات، ان کے تعویزات ، ان کے دھاگے اور فلیتے ان دو مبارک سورتوں کی ایک آیت کے کروڑوں حصے جتنی طاقت بھی نہیں رکھتے- ان لوگوں کو جو ظاہری فائدہ محسوس ہوتا ہے وہ محض نفسیاتی اور ذ ہنی ہوتا ہے- روحانی فائدہ تو روحانیت کے مرکز قرآن پاک سے مل سکتا ہے----- الله پاک نے صحابہ کرام کو یہ دو سورتیں عطاء فرمائیں- ان دو میں ہر طرح کے جسمانی اور روحانی آفتوں سے حفاظت کا سامان ہے حضرات صحابہ کرام نے ان مبارک سورتوں سے خوب فائدہ اٹھایا اور ہر طرح کے شیطان سے الحمدہ الله محفوظ رہے- ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم) پر بھی مدینہ منورہ کے ایک یہودی لبید بن اعصم نے جادو کیا تھا تب الله پاک نے سورہ الفلق اور سورہ الناس نازل فرما دیں- اور ان دو سورتوں نے اس جادو کو جڑ سے کاٹ دیا- معلوم ہوا کہ یہ سورتیں سب سے سخت جادو کو بھی توڑ دیتی ہیں تو پھر آج کے مسلمان کیوں ہر در کے دھکے کھاتے پھرتے ہیں اور ان دو سورتوں سے کیوں فائدہ نہیں اٹھاتے ؟ دراصل یقین، توکل اور ایمان کی کمزوری ہے کیا حضور (ص) سے بڑھ کر کسی کی روحانی طاقت ہو سکتی ہے؟ یقینا آپ سب کا جواب ہوگا - نہیں ہر گز نہیں----- جاری ہے۔
umama khan
About the Author: umama khan Read More Articles by umama khan: 22 Articles with 55082 views My name is umama khan, I love to read and writing... View More