بے بس ٹریفک اہلکار
(Hafiz Maaz Bin Khalid, Karachi)
مکرمی! سڑک پر چلتے ہوئے بےھنگم ٹریفک کو
سنبھالنے کے لئے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکار آج کل عوامی عتاب کا شکار نظر
آتے ہیں-پچھلے کچھ عرصے سے ان کی ٹارگٹ کلنگ کا ایک ناختم ہونے والا سلسہ
شروع ہوا تہا جو بالآخر اہلکاروں کو اسلحہ دینے سےکمی کی طرف گامزن ہے-مگر
آج کل من چلوں کے ہاتھوں ٹریفک اہلکاروں کو تھپڑ مار دینا معمول بنتا جارہا
ہے-چوراہے پر کھڑا ڈیوٹی دیتا اہلکار موٹرسائیکل پر اچانک سے نمودار ہوے
لڑکوں کے ہاتھوں پیٹ دیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا-اس کا سبب
محکمہ میں موجود کچھ کالی بھیڑیں ہیں جن کی حرکتوں کے باعث شریف اور
ایماندار اہلکار سزا بھگت رہے ہیں - ان سب معملات کی بنیادی وجہ عوام اور
اداروں میں تعلقات کی کمی ہے-جب تک عوام کو اس بات کا احساس نہیں دلایا
جائے گا کے یہ ادارے عوام کی مدد کرنے کے لیے قائم ہوئے ہیں ایسے واقعات
رونما ہوتے رہیں گے-
اس تحریر کے توسط سے میں ارباب اختیار سے گزارش کروں گا کہ وہ اس مسئلے پر
فی الفور توجہ دیں اور ایسے پروگرام منعقد کرائے جس سے عوام اور اداروں میں
موجود مواصلاتی فاصلوں کو کم کیا جاسکے- |
|