احتیاط

فیس بک کے بڑھتے رجحان کے ساتھ بہت سارے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں جن میں سر فہرست نوجوان نسل کی بے رہ روی ہے-لڑکے لڑکیوں کی اخلاق سے گری دوستیاں، محبت کے رچائے گئے ڈرامے جو لڑکے لڑکیاں محض اپنی وقت گزاری کے لیئے بطور تماشا کھیلتے ہیں- وقت کا ضیاع ، تعلیم میں استعمال کیے جانے والے وقت کو سوشل سائٹس پر بے ہودہ ویڈیوز وغیرہ دیکھنے میں برباد کرنا اس کے علاوہ ایک اور بڑا مسئلہ ہے فیس بکی دوستیاں، جب آپ بذریعہ فیس بک کسی سے دوستی گانٹھتے ہیں تو اگلے کے کردار، اخلاق و عادات سے آپ ناواقف ہوتے ہیں- جو کئی مسائل کی ابتداء ہے ہمارے دماغ میں ہوتا ہے کہ کوئی فیس بک سے ہمیں کیسے نقصان دے سکتا ہے بھلا مگر یہ کانسیپٹ ٹوٹلی غلط ہے آپ کسی کو دوست بناتے ہیں وہ رفتہ رفتہ آپ کا اعتبار جیتتا ہے درپردہ اس کا مقصد کچھ اور ہوگا اور یقین جانیے سوشل میڈیا جو کہ سب سے پہلے آپکے حواسوں پہ سوار ہو کر آپکو تنہائی کا احساس دلا دیتا ہے ایسے میں کسی کا اعتبار جیتنا قطعأ مشکل نہیں ہوتا آپ اگلے انسان سے اتنا اٹیچ ہو جاتے ہیں کہ اپنے راز بتانے لگتے ہیں مگر اس کے تو دل میں کھوٹ ہے اور وہ تو آپکی سادگی کو آپکے خلاف استعمال ضرور کرے گا اور ایک وقت آئے گا آپ اپنے ہی ہاتھوں دی گئی تصویروں، میسیجز، فون کالز یا ایسی ہی کسی دوسری چیز کے ذریعے بلیک میل ہوں گے اور اپنی پرسکون ساکت دنیا میں اپنے ہی ہاتھوں ارتعاش اور مسائل کا انبار حتی کہ ڈیپریشن کا مرض تک جمع کر لیں گے آئے روز سوشل میڈیا پر ایسی دوستیوں کے نقصانات و نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں حتی کہ کئی بار تو بات بڑھ کر قتل یا خودکشی تک چلی جاتی ہے- لڑکا ہو یا لڑکی جسے ہی بے ضرر سمجھا جائے وہی پیٹھ پہ وار کرتا ہے اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا -

آپ کسی کی طرف خلوص سے ہاتھ بڑھاتے مگر اگلے کے اندر چور ہے یہ آپ نہیں جان سکتے- اور نقصان اٹھا بیٹھتے ہیں جو کبھی تو ناقابل گرفت حد میں ہوتا ہے مگر کبھی ایسی بد احتیاطی آپکو ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتی ہے-
خوش رہیئے آسانیاں بانٹیں آسانیاں پائیں
Farheen Naz Tariq
About the Author: Farheen Naz Tariq Read More Articles by Farheen Naz Tariq: 31 Articles with 31766 views My work is my intro. .. View More