قائد اور قوم

پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش25دسمبر کو ہر سال شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے اور دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی اس کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اس سال ایک دن کی بجائے پورا ہفتہ منایا جا رہا ہے اور تقریر، مضمون، پینٹنگ، شاعری وغیرہ کے مقابلہ جات پورے ملک میں جاری ہیں لیکن بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم صرف نعروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور اپنی اپنی محبت اور عقیدت کے دعوؤں کو رنگا رنگ تقریبات، محفلوں، مقابلہ جات اور ظاہری شان و شوکت سے سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں یوم قائد ہو یا یوم اقبال، یوم پاکستان ہو یا یوم آزادی، میلاد النبیﷺ کا دن ہو یا شہادتِ امام حسینؓکا دن ہو ان تمام ایام کو ہم عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں رنگا رنگ تقریبات، محفلوں اور مقابلہ جات میں ان کے افکار، احکامات اور نظریات کو زور و شور سے بیان کرتے ہیں لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم ان پر بالکل عمل نہیں کرتے ۔ ان اہم ایام اور اہم شخصیات کے دن منانے کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ ان کے احکامات، افکاراور جذبات کو فروغ دیا جائے اور ان کو یاد کرکے تہیہ کیا جائے کہ ان پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ 25دسمبر کی دن یوم قائد کے دن ہمیں صرف رنگا رنگ تقریبات، محفلوں اور مقابلہ جات کاانعقاد ہی نہیں کرنا چاہیئے بلکہ قائد کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے دل وجان سے ملک وقوم کی خاطر ایک ہو کراس کی بقاء، ترقی اور خوشحالی میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ان کے فرمان کے مطابق اپنے ذاتی اور انفرادی مفادات کو قومی اور اجتماعی مفادات پر قربان کرنے کا عہد کرنا چاہئے اور ملک سے علاقائی، لسانی، مذہبی اور صوبائی تعصبات اور فرقہ واریت کو ختم کرکے ایک قوم کا روپ دھارنے کی کوشش کی جائے جس پر قائد اعظم محمد علی جناح نے بہت زور دیا ہے اور جو ملک وقوم کی بقاء، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لئے بہت ضروری ہے اللہ پاک ہم سب پاکستانیوں کو اپنے قائد کے فرمودات پر عمل کرکیملک وقوم کی بقاء، سلامتی، خوشحالی اور ترقی اور اپنے ملک کو قائد کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق ایک عظیم اور فلاحی ریاست اور مملکت بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین ثمہ آمین
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 168943 views I live in Piplan District Miawnali... View More