وطن کیا ہے

وطن اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں انسان پیدا ہوتا ہے بڑھتا ہے اپنی زندگی گزارتاہے اپنی تعلیم حاصل کرتا ہے اپنے دوست بناتا ہے اپنے تعلق دار بناتا ہے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہتاہے اور انسان جہاں بھی چلا جا ے آنا آ خر وطن میں ہی ہوتا ہے ایک انسان روزی کمانے کے سلسلے میں بیرون ملک جاتا ہے لیکن وہ ایک عرصہ فیکس ہوتا ہے اور اس کے بعد آنا آ خر اس نے وطن ہی ہوتا ہے وطن ایک بہت بڑی نعمت ہے وطن آزادی عطیہ خدا وندی ہے اور وطن کی قدر ان سے پوچھیے جو جلا وطن ہین کہ کس طرح وطن کی یاد ستاتی ہے شنا خت کے محتلف درجے ہوتے جب آپ ایک بستی سے دوسری بستی میں جاتے ہیں تو اپنی بستی کا بتاتے ہیں کہ میں فلاں بستی سے آیا ہوں اور جب دوسرے چک یا موضعے جاتے ہیں تو اپنے موضعے کا بتاتے ہیں اسطرح کسی ا ور تحصیل جاتے ہیں تو اپنی تحصیل کا بتاتے ہیں اور جب آپ کسی اور ڈسٹرک جاتے ہیں تو اپنے ضلعے کا بتاتے ہیں کہ میں فلاں ضلعے سے آیا ہوں اور جب کسی اور صوبے میں جاتے ہیں تو اپنے صوبے کا بتاتے ہیں اور جب ملک سے باہر جاتے ہیں تو اپنے وطن کا بتاتے ہیں لہزا وطن شنا خت دیتا ہے وطن پہچان دیتا ہے اور وطن سے محبت فطرت میں شامل ہے اور میرے عزیز ہم وطنوں آپ بھی اپنے وطن سے پیار کیجیے اور اپنے وطن کی ترقی خوشحالی کیلیے اپنا کردار ادا کیجیے اور اپنے وطن کے لیے نیک خیالات رکھیے خاص طور پر ہمارا وطن ہمیں لاکھوں قربانیوں کے بعد ہمیں ملا اور اب ہم نے اسے آگے لیکر جانا یے اسکی ترقی ہمارے اوپر فرض ہے اور قر ض بھی ہے اور ہمارا وطن قدرتی وسایل سے مالا مال ہے اور ہم نے ان وسایل کو ڈھوندنا ہے اور اپنے وطن کو ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ معاشی طاقت بھی بنانا ہے اور اسکی حفاظت بھی کرنی یے اور اسے دشمنوں سے محفوظ بھی رکھنا ہے یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسبان اسکے اور ہم نے ہی اسکی کشتی کو پار لگانا ہے ہم نے ہی اسکو منزل تک پہچانا ہے اور ہمارے وطن کی منزل اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ایک فلاحی ریاست ہے جہاں امن ہو خوشحالی ہو انصاف ہو سب کو حقوق ملیں جہاں سب کو جینے کا حق حاصل ہو جہاں سب ہنسی خوشی رہیں اور جہآں دور دور تک غم نہ ہوں سب کندھے سے کندھا ملاکر چلیں اور جہاں بھای چارہ ہو جہاں اسلام کا بوک بالا ہو جہاں محمود و ایاز کا فرق نہ یو جہاں قانون انصاف تعلیم ایک ہو جہاں امیر غریب کا فرق نہ ہو اور انشااللہ وہ دن ضرور آے گا اور سب مسایل حل ہو جایں گے اور سب ہم وطن خوشی خوشی رہیں گے انشااللہ پاکستان زندہ باد
Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334515 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More