میں بھی انسان ہوں

غلطیوں پر اصرار درست نہیں
کہتے ہیں انسان غلطی کاپتلا ہے، خطاونسیان کا معجون مرکب ہے، اس سے لغزش کاہونا یقینی ہے.....

بعض احباب اسی وجہ سے دلیری کے ساتھ دانستہ ونادانستہ غلطیاں کرتے جاتےہیں اور گرفت ہونے پر بڑی سینہ زوری سے کہتے ہیں "میں انسان ہی ہوں "، عصیان کے مرتکب ہوتے ہیں اور پکڑے جانےپر "انسان ہوں تو غلطی ضرور ہوگی"کی بزعم خویش حجت قاطعہ پیش کرتے ہیں.

بھئ غلطی کا ہونا غلطی نہیں بلکہ غلطی کا عدم اعتراف اوراس پراصرار سب سے بڑی غلطی ہے، احباب کہتے ہیں کہ ہمارے سامنے منطق و فلسفہ مت بگھارو، اپنی نصیحت اپنے پاس ہی رکھو،کسی جاہل کو بے وقوف بناؤ، اللہ رب العزت کی وسیع تر مغفرت کو تو اپنی تنگ نظری کاشکار مت بناؤ، اس نے اپنے پاس رحمت کے ننانوے حصے رکھے ہوئے ہے ہمیں ایک حصے کا%0.1 بھی اگر مل جائے توبیڑا پار لگ جائے، انسان کا کام ہے خطا کرنا اللہ کا کام ہے عفو و درگزر کرنا.....

ایسے مواقع پرشکستہ دل مسوس کر رہ جاتا ہوں اور ان کی بے بضاعتی و ہیچ مدانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہنا پڑتا ہے کہ" میں بھی انسان ہوں کبھی کبھی سمجھانے، وعظ ونصیحت اور اصلاح ودرست کرنے کی غلطی کرجاتاہوں.
Abdullah Saquib
About the Author: Abdullah Saquib Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.