موجودہ ٹیسٹنگ نظام

علم حا صل کر نا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔

مشہور حد یث شریف اس امر کی طرف اشا رہ دلاتی ہے کہ علم کی اہمیت سے کسی طور انکار ممکن نہیں ہے ہمارے معا شرے میں امیر کا بچہ تو علم کا خزانہ حا صل کر لیتا ہے لیکن جب غریب کے بچے کی باری آ تی ہے تو وہ پیسے کی کمی کی وجہ سے اس نعمت سے محروم ہو جاتا ہے اور کسی طور اگر پاکستا ن کا کو ئی غریب ڈگری حاصل کر بھی لے تو نوکری کے حصول کے لیے در بدر پھرتا رہتا ہے اور ظلم کی انتہا یہ کہ نو کری کے حصول کے لیے مختلف اداروں کی طرف سے این ٹی ایس جیسی پالیسیاں بنا دی گیئں ہیں ۔ان پا لیسوں کےتحت لیے جا نے والے ایک ٹیسٹ کی فیس تقریبا ۵۰۰ روپے ہے۔ حکومت بنجاب کو چا ہیے کہ این ٹی ایس جیسی پا لیسیوں کو ختم کر دیا جائے اور نو کری کے حصول کے لیے جس ادارے کو عملے کی ضرورت ہو وہ مفت ٹیسٹ کا اہتمام کرے اور اس ٹیسٹ سسٹم کو کرپشن سے پاک بنا یا جائے۔ تا کہ علم کے حصول کے بعد نوکری بھی ہر خا ص و عام کی پہنچ میں ہو۔
قرۃالعین طفیل (ایم فل اسکالر)
Qurat tul ain
About the Author: Qurat tul ain Read More Articles by Qurat tul ain: 4 Articles with 10873 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.