پاکستان میں جب کافی عرصے بعد کوئی مل جائے تو ملنے کا
انداز ہی انوکھا ہوتا ہے۔ کوئی السلام علیکم کے الفاظ ادا کرنے کے ساتھ
مصافحہ کرتا ہے یا پھر گلے بھی لگا لیتا ہے- ایسے ہی ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ
دنیا کے مختلف ممالک میں ملنے کے انداز کس طرح کے ہوتے ہیں۔ مندرجہ ذیل میں
نیو کے توسط سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے
منفرد انداز موجود ہیں- |
فلپائین
فلپائن میں اپنے سے بڑی عمر کے افراد سے ملتے ہوئے جھک کر ان کے ہاتھ ماتھے
پر رکھنا ملنے کا ایک انداز ہے ۔
|
|
جاپان
جاپان میں بڑوں، چھوٹوں کو جھک کر ملنے کے انداز کو ساری دنیا میں سراہا
جاتا ہے۔
|
|
بھارت
بھارت میں نمستے (ہاتھ جوڑ) کر ایک دوسرے کو ملنے کا انداز دنیا میں اپنی
پہچان رکھتا ہے۔
|
|
تھائی لینڈ
تھائی لینڈ میں بھی بھارت کی طرح ہاتھ جوڑ کو ایک دوسرے کو ملنا انتہائی
اہم سمجھا جاتا ہے۔
|
|
نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ میں ماتھا ، ناک ایک دوسرے سے ملا کر حال چال پوچھنا بھی ملنے
کا ایک طریقہ ہے۔
|
|
بٹسوانا
بٹسوانا میں ہاتھ ملا کر ہی ملا جاتا ہے۔
|
|
منگولیا
منگولیا میں اگر کوئی مہمان ایک دوسرے کو ملے تو ایک دوسرے کو سکارف دیتے
ہیں۔ |
|
سعودی عرب
سعودی عرب میں مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں ۔جن میں سے ماتھا ، ناک ملانا
بھی ملنے کے طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے ۔ |
|
کینیا
کینیا میں ایک دوسرے کو ملنے کا انداز ہی انوکھا ہے۔ |
|
تبت
تبت میں مہمانوں کو ملنے کے لیے دور سے زبان کو دانتوں میں دبا کر اظہار
کیا جاتا ہے۔ |
|