بیرونِ ملک ملازمت کی خواہش تو اکثر دلوں میں پائی جاتی
ہے لیکن ان ممالک تک کی رسائی بہت کم لوگوں کی ہوپاتی ہے جس کی ایک بڑی وجہ
بیرونِ ملک سفر اور رہائش پر آنے والے بےپناہ اخراجات بھی ہیں- لیکن اب
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک ایسی سنہری پیشکش سامنے آئی ہے جسے قبول کرنے کے
لیے ہر نوجوان بیتاب نظر آئے گا-
|
|
جی ہاں نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں 'لُک سی ویلنگٹن' نامی ایک ایسے
پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت دنیا بھر سے ٹیکنالوجی کے ماہرین
کو شہر میں موجود مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں میں بھرتی کیا جارہا ہے-
اس پروگرام کے ذریعے دنیا بھر سے سو ایسے ماہرین کا انتخاب کیا جائے گا جو
ان ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ملازمت کیے لیے انٹرویو دیں گے- ان امیدواروں کی
رہائش اور سفری اخراجات پروگرام کی انتظامیہ کی جانب سے ادا کیے جائیں گے-
اس کے علاوہ ان امیدواروں کو شہر کے سیر اور مختلف کانفرنسز میں شریک ہونے
کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ دورہ مکمل ہونے پر کمپنیاں بہترین
امیدواروں کو جاب آفر کریں گی-
|
|
نیوزی لینڈ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اپنی درخواست 20 مارچ
تک جمع کرواسکتے ہیں جبکہ منتخب ہونے والے امیدواروں کو 8 سے 11 مئی تک
نیوزی لینڈ جانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
|
اس پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کریں۔ |