دل جھوم اٹھا جب میں نے اپنی غم زدہ قوم کی
آنکھوں میں خوشی کی چمک کو محسوس کیا اتوار کا پورا دن اور اس دن کو ملنے
والی خوشی سے لطف اندوز ہونے کے لیے پوری کی پوری قوم لاہور چلی آئی ایسے
محسوس ہواجیسے ہماری خوشیاں لوٹ آئیں ہمارے آنسو خشک ہوگئے کھیل کے ویران
میدان پھر سے آباد ہوگئے پوری قوم کی زبان پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ تھا
اورہر کوئی جھوم رہا تھا نغموں اور ترانوں کی دھن ایسے مست کیئے جا رہی تھی
جیسے کبھی تکلیف کا ایک پل بھی ہمارے قریب نہ آیا ہو میرے پیارے دوستو سپر
لیگ کا فائنل پاکستان میں کروانے کا فیصلہ مشکل ضرور تھا لیکن احسن فیصلہ
تھا جس کا خیر مقدم پوری قوم نے کیا میں حکومت پاکستان ،افواج پاکستان سمیت
تمام سیکورٹی اداروں کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جن کی دن رات محنت و مشقت کی
وجہ سے پاکستان میں پھر سے امن و سلامتی کی شمع روشن ہوئی اور پاکستان سپر
لیگ کا فائنل پاکستان کی سر زمین اور داتا کی نگری میں کامیابی سے اختتام
کو پہنچا اور ہمارے لیڈروں اور ہماری قوم نے پوری دنیا کو ثابت کر کے دیکھا
دیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہم نے دہشت گروں کو شکست سے دوچار کر
دیا ہے پیارے دوستو آپ کو بھی یاد ہو گا کہ جب سری لنکن ٹیم مہمان بن کر
ہمارے گھر آئی تو دشمن عناصر نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ان پر حملہ کر
دیا وہ حملہ ہماری ترقی و خوشحالی اور ہماری خوشیوں پر کیا گیا تھا دشمن کی
سوچ تھی کہ اس حملے کے بعد ہمارے کھیل کے میدان اور ہمارا جنون دونوں دفن
ہو جائیں گے ہم جینے کے قابل بھی نہیں رہیں گے کھیل کے میدان میں ہم تنہائی
کا شکار ہو جائیں گے لیکن بزدل اور نا سمجھ دشمن یہ نہیں جانتا تھا کہ اس
کی سازش سے ہمارے ہوصلے پست نہیں ہوں گے ہمارا جنون دم نہیں توڑے گا بلکہ
سر پر سوار ہو جائے گا ہمارے کھیل کے میدان ویران نہیں شاد آبادہو جائیں گے
جیسے ہی سپر لیگ کے فائنل کا اعلان کیا گیاکہ پاکستان کی سرزمین پر ہوگا تو
دشمن پھر سے حرکت میں آگیا ہمارے سکون کو تباہ کرنے کے لیے اور دنیا کو یہ
ثابت کرنے کے لیے کہ پاکستان ایک بد امن ملک ہے اس میں کسی کی جان و مال کی
حفاظت ممکن نہیں دشمن نے لاہور،سہون شریف سمیت کئی جگہ اپنی بزدلانہ حرکتیں
کیں لیکن میں سمجھتا ہوں یہی وہ وقت تھا دہشت گردوں اور ملکی عناصر کے
سامنے اپنی قوت کا لوہا منوایا جائے اور دنیا کو ثابت کر کے دیکھائیں کہ
پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور اس میں بسنے والی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور
دہشت گردوں کی سازشوں کا تابوت ہم نکال چکے ہیں اور ان سازشی عناصر کے منہ
پر طمانچہ مارنا ضروری تھا جو پاکستان کو دنیا کے نقشے سے ختم کرنا چاہتے
ہیں اور اپنی پیشن گوہیاں کرتے رہتے ہیں کہ پاکستان کے جلد ٹکڑے کر دئیے
جائیں گے ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے اپنے وعدے کے مطابق پاکستان سپر
لیگ کا فائنل اپنی سر زمین پر کروایا اور سازشی عناصر کے عزائم خاک میں ملا
دیئے اور ثابت کر کے دیکھا دیا پوری قوم متحد ہے اپنے وطن کی حفاظت ،ترقی و
خوشحالی کے لیے اس میں بسنے والے سندھی،بلوچی،پٹھان،پنجابی یا اور کوئی کچھ
نہیں بلکہ صرف پاکستانی ہیں اور بھائی بھائی ہیں ہر وقت ایک ساتھ ہیں دشمن
کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں ایک لفظ تک سننے اور برداشت کرنے کو تیار
نہیں ہیں جس سے میرے پاک وطن پر کوئی آنچ آئے انشاء اﷲ ہمارے وطن میں
خوشیاں لوٹ آئیں ہیں اور جلد پاکستان سپر لیگ سمیت انٹر نیشنل کرکٹ پاکستا
ن میں ہوا کرے گی اور اسی طرح ہماری قوم خوشیوں سے لطف انداوز ہوتی رہے گی
ایک بار پھر سے پاکستانی قوم کے حوصلوں اور جذبوں سمیت تمام غیر ملکی
کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ہماری سرزمین پر محبتیں بکھیرنے
آئے قذافی سٹیڈیم سیمت ملک بھر میں فائنل میچ کوپوری قوم نے مختلف طریقوں
سے انجوائے کیا اﷲ پاک ہمیں اور ہماری قوم کو اسی طرح خوش و خرم رکھے اور
بھائی چارے اور پرہیزگاری پر قائم رکھے ہمارے پیارے وطن کو ترقی و خوشحالی
جیسی نعمتوں سے مزید شاد فرمائے ۔آمین (پاکستان زندہ باد) |