حسنہ قسط نمبر 39

سلمان کو شازمہ نے روکنے کی کوشش کی مگر وہ بنا رکے چلا گیا۔
“ آش بیٹا بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ “ وہ دونوں وہی بیٹھ گئے۔ “ کیا اب آپ مجھے بتاش گے کہ ایسا کیا ہوا تھا، جو آپ نے حسنہ پر اتنا غصہ کیا؟ “ اس نے بڑے پیار سے پوچھا تھا۔
“ میں جب آٰیا تو وہ دونوں ہنس رہے تھے “ والی نے وجہ بتائی “ کیا ہنسنا غلط بات ہے ؟ جو آپکو اتنا غصہ آیا ،اور کس لہجے سے آپ نے حسنہ اور سلمان سے بات کی “ شازمہ نے غصہ ضبط کرتے ہوئے بڑے تحمل سے پوچھا۔ کیوں کہ یہ اتنی بڑی بات نہیں تھی جس پر ان دونوں کو اس طرح بے عزت کیا جاتا۔
“ مم ،، مجھے انکا اسطرح سے اکٹھے بیٹھ کر ہنسی مذاق کرنا اچھا نہیں لگا۔ ًمما! وہ میری ہونے والی بیوی ہیں “ شازمہ کے لبوں پر ہونے والی بیوی کا سن کر مسکراہٹ آ گئی ۔ چلو ہونے والی بیوی تو مانا اس نے ، اسنے دل میں سوچا۔
“میں مانتا ہوں ہنسنا بری بات نہیں، اور سلمان ایک اچھا لڑکا ہے ۔ بس پتا نہیں مجھے کیا ہو گیا تھا۔ میں آپ سے معافی مانگتا ہوں “ والی نے شرمندگی سے کہا اب پتا نہیں یہ شرمندگی تھی، یا کچھ کیوں کہ والی رضا اپنی حرکتوں پر کم ہی شرمندہ ہوتا تھا ، اور معافی تو دور کی بات تھی ۔اسنے کبھی کسی کو اہمیت تک نہیں دی تھی ۔ وہ شرمندہ تھا ،معافی مانگنا چاہتا تھا ، اسکا مطلب وہ حسنہ کو اہمیت دینے لگ گیا تھا۔
“ بیٹا! مجھ سے نہیں حسنہ اور سلمان سے معافی مانگو ، آپ نے انکا دل دکھایا ہے۔ “ شازمہ نے پیار سے کہا۔ والی اثبات میں سر ہلا کر چلا گیا ۔ شازمہ والی کی اس تبدیلی سے بہت خوش تھی ۔ اس نے اب نائلہ کو فون کر کے ساری صورت حال سے آگاہ کرنا تھا ، تاکہ وہ سلمان کو سمجھا سکے ۔

حسنہ اپنے کمرے میں آکر خوب روئی ۔ یہ پہلی بار نہیں تھا ، وہ شخص ہمیشہ اسے ایسے ہی زلیل کیا کرتا تھا ۔ جب دل کرتا انسلٹ کر دیتا تھا۔ وہ اسکو لے کر نئے خواب بننے لگی تھی ، اپنی زندگی اسکے سنگ گزارنے کا سوچنے لگی تھی۔ مگر اب اسنے سوچ لیا تھا کہ وہ صبح ہی آنٹی کو والی کے لئے انکار کا کہ دے گی۔ (جاری ہے)

Zeena
About the Author: Zeena Read More Articles by Zeena: 92 Articles with 212530 views I Am ZeeNa
https://zeenastories456.blogspot.com
.. View More