تربیت

ہمارے ہاں اکثر ایسے جملے اور فقرے بولے جاتے ہیں جو زبان سے تو بہت آسانی سے نکلتے ہیں لیکن لگتے سیدھا دل پر جا کر ہیں .
جن میں سے ایک جملہ کم و بیش ہر گھر کے مرد حضرات کا پسندیدہ ہے جس کو بول کر اور سنا کر نجانے ان کو کون سی فرحت محسوس ہوتی ہے یہ وہی حضرت ہے بتا سکتے ہیں جو یہ بیوی کا کوئی کم پسند نہ آنے کی صورت میں کہتے ہیں "کہ تمہاری ماں نے تربیت ٹھیک سے نہیں کی ہے “

اب یہ جملہ بیوی کے سارے کیے دھرے پر پانی پھیر دیتا ہے اور وہ سوچتی رہ جاتی ہے کہ اتنی سی غلطی پر ماں تک پہنچنے کی کیا تک بنتی ہے اب یہ بات اگر کوئی عورت پوچھ لے تو پھر اندازہ ہو جاۓ کہ تھوڑا سا کام ادھر ادھر ہو جانے پر ماں کو بیچ میں لانے کی کیا ضرورت ہے ..

جب سب کام خوش اسلوبی سے سر انجام دئیے جا رہے ہوتے ہیں اس وقت بیچاری ماں کی تربیت دکھائی نہیں دیتی ہے .

انسانی فطرت ہے اچھے کو اچھاماننے کو تیار نہیں ہوتی اور برے کو برا کہنے میں تاخیر نہیں کرتی
مثال کے طور پر کپڑوں پر اگر کوئی داغ دھبہ رہ گیا ہے تو تربیت کو گھسیٹا جاتا ہے اب یہاں تربیت کا راگ الاپنا کیا ضروری ہوتا ہے لیکن یہ الفاظ بول کر جو لطف حاصل ہوتا ہے یہ وہی بتا سکتے ہیں جو ان الفاظ سے لطف اندوز ہوتے ہیں

ان حضرات یہ بات تو پوچھنی چاہیے کہ جب آپ کا گھر صاف ستھرا ہوتا ہے وقت پر کھانا ملتا ہے کپڑے استری ہوۓ ملتے ہیں تب بھی تربیت کو یاد کر لیا کریں جہاں پر تھوڑی سی کمی بیشی ہو جاتی ہے وہیں پر آپ لوگوں کو تربیت یاد آ جاتی ہے اور ایسا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے قسمت سے تو ایسی باتیں ہاتھ لگتی ہیں جو رعب ڈالنے کم آ تی ہیں-

خدارا آپ لوگ رعب ڈالنے کے لئے کوئی اور بات اور جملہ ڈھونڈ لیں لیکن بیچاری ماں کی تربیت کو لتاڑنا چھوڑ دیںم ماں تو سب کی ہوتی ہے آج آپ یہ بات بیوی کی ماں کو کہہ رہے ہیں کل کو آپ کی ماں کو بھی یہ بات سنائی جا ئے گی اپنے مسائل کو خود تک رکھیں ماں تک نہ لے کر جائیں ۔

zahra Tanveer
About the Author: zahra Tanveer Read More Articles by zahra Tanveer: 15 Articles with 19969 views I want to be strong for myself .. View More