دورِ جہالت

دادا جی ایک بات پوچھوں۔ ۔ ۔ ؟
جی بیٹا پوچھو ۔ ۔ ۔ !
دادا جی۔ ۔ ۔ آپ کے زمانے میں جب کوئی آدمی چوری کرتے ہوئے پکڑا جاتا تھا تو اس چور کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا تھا۔ ۔ ۔ ؟
بیٹا ہمارے زمانے کے لوگ چور کے ساتھ بہت برا سلوک کیا کرتے تھے۔ چور کا سر مونڈ کر, منہ پر راکھ مل کر, گلے میں جوتیوں کے ہار پہناکر اسے گدھے پر بٹھاکر پورے گاؤں کا چکر لگایا جاتا تھا۔ اور لوگ اس چور پر خوب لعن طعن کرتے تھے۔ تاکہ وہ چوری سے ہمیشہ کے لیے توبہ کر لے۔
دادا جی ہمارے دور میں تو ایسا نہیں ہوتا۔ اب تو چور کو باعزت بری کر دیا جاتا ہے اور اس چور کے چاہنے والے اسے تحفے میں سونے کا تاج پہناتے ہیں۔ اور تو اور ہمارے حکمران بھی چور ہی ہوتے ہیں۔
ویسے دادا جی آپ کے دور میں کتنی جہالت ہوا کرتی تھی۔

Ahmad Raza
About the Author: Ahmad Raza Read More Articles by Ahmad Raza: 96 Articles with 100197 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.