دنیا میں اعلیٰ مقام پیسہ آخرت میں اعلیٰ مقام تقویٰ

یہ دنیا فانی ہے یہ دنیا ایک دن ختم ہوجائے گی انسان جب دنیا میں آتا ہے تو وہ بھی محدود وقت لیکر آتا ہے ایک مقررہ عمر لیکر آتا ہے اللہ پاک نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ مین نے جن و انس کو اپنی عبادت کیلیے پیدا کیا ہے اور اللہ پاک کا فرمان ہے کہ میں اس وقت تک سورج غروب نہیں کرتا جب تک سب کو رزق نہ دے دو اور انسان دنیا میں آکر اپنا اصل کام بھول جاتا یے یعنی عبادت سے دور رہتا ہے اور جس چیز کا اللہ پاک نے دینے کا وعدہ کیا ہے اس کے پیچھے دوڑ پڑتا ہے اور اس میں نہ حلال دیکھتا ہے اور نہ حرام بس سو کے چکر میں ساری زندگی گزار دیتا ہے اور جب کسی کام کا نہیں رہتا تو پھر تسبیح اٹھا لیتا ہے اور اللہ اللہ شروع کر دیتا ہے اس دنیا میں نام بڑا کرنے کیلیے کیا کیا نہیں کرتا اور یہ نام مل بھی جاے تو چند دن کیلیے. کیونکہ موت کا ذایقہ تو لازم چکھنا ہے جانا تو اس مٹی میں ہے اس دنیا قدر اسکی زیادہ ہے جس کے پاس پیسہ زیادہ ہے اور جو محدوم چودھری نواب جاگیر دار خان سردار ہے سیاست بھی اسکی عزت بھی اسکی مقام بھی اسکا سب کچھ اسکا دنیا کی سب آسایش بھی اسکی اور غریب بیچارہ مزدور بیچارہ دھکے دھکے کھاکھا کر اس دنیا سے چلا جاتا ہے اور پیسے والا اس ہر حکومت کرتا ہے اور اسے اپنا غلام بناے رکھتا ہے مگر یہ سب کچھ اس دنیا میں ہے اور اگلی دنیا اور آ خرت میں مقام اسکا بلند ہوگا جس کی نیکیاں زیادہ یوگی جو متقی و پرییز گار ہوگا جسکی نیکیوں کا وزن زیادہ ہوگا اور غریبوں کیلیے پاک پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خوش خبری سنای ہے کہ غریب امیر سے ساڑھے چار سو سال پہلے جنت میں جاے گا جاگیردارو سیاستدانوں نوابوں محدوموں چودھریوں. سرداروں کر لو عیش جتنے کرنے ہیں مگر اگلے جہان تم سب کا حساب دوں گے اگر پیسہ سب کچھ ہوتا تو اللہ کے تمام انبیاء بھی اپنی جایدادیں چھوڑ کر جاتے مگر نہیں وہ جایدادوں سے دور رہے فاقوں کی زندگیاں گزاریں مگر اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور سادگی اپناکر ہمارے لیے مثالیں چھوڑ گے اور تم کیا کر رہے ہو ایک ایک سیکنذ کا حساب ہوگا. خلیفہ دوم نے فرمایا تھا کہ فرات کے کنارے کتے کابچہ بھی پیاسا. مر گیا تو ان سے اس کے متعلق پوچھ گچھ ہوگی اور دو ہزار ایک سے لیکر اب تک ایک لاکھ کے قریب جو پاکستانی نہ حق قتل ہوے ہیں انکا حساب تم سے لیا جاے گا اور قیامت کے دن کسانوں کا ہاتھ شوگر ملز مافیا کے گریبانوں میں یوگا. پاکستانی سیاستدان پتہ نہیں کب سدھریں گے کیا پاکستان صرف ان کیلیے بنا ہے کیا ہم غریب یونہی خواب دیکھتے دیکھتے مر جایں گے اللہ پاک ہم سب کو اس دنیا میں وہ کام کرنے کی توفیق دے جو ہماری اگلی زندگی میں کام آسکیں اللہ پاک ہمیں یمارا اصل کام حقوق اللہ اور حقوق العباد ہورے کرنے کی توفیق دے اور ہمارے وطن کی خیر کرے اور قاید و اقبال جیسا لیدر ایک بار پھر پاکستان کو دے جو ان کرہٹ سیاستدانوں کو الٹا لٹکا سکے آمین
Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334459 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More